سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا اتحاد اسی لئے بنا تاکہ ان طاقتوں کو شکست سے دوچار کیا جائے جو ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج ہم بے حد خوش ہیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے متحد طورپر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے شام دیر گئے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے اسمبلی چناو متحدہ طورپر لڑنے کا فیصلہ کیا اور جو سیٹ شیئرنگ کا معاملہ تھا اس کو بھی خوش اسلوبی کے ساتھ سلجھایا گیا ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس بار جموں وکشمیر میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اس وقت گونا گوں مصائب و مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
ان کے مطابق کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان آپسی گفت وشنید کے بعد سیٹ شیئرنگ کے مسئلے کو افہام و تفہیم کے ذریعے سلجھایا گیاہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا :’مذہب کے نام پر تقسیم کرنے والوں کے خلاف انڈیا اتحاد مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کرئے گا ۔‘