سری نگر، 3 دسمبر (یو این آئی) سری نگر کے داچھی گام جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر شروع ہوا ہے۔کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘خصوصی انٹلی جنس اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹیوں نے داچھی گام جنگل کے بالائی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا’۔
انہوں نے کہا: ‘اس دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
