جموں/03؍دسمبر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں محکمہ داخلہ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکربھارتی ،ڈِی جی پی نلین پربھات، ڈی جی پی جیل خانہ جات دیپک کمار، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرزوکوآرڈی نیشن ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی لأ اینڈ آرڈر وِجے کمار۔ اے ڈی جی پی جموں آنند جین، ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز آلوک کمار، اے ڈِی جی پی سی آئی ڈی نتیش کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی اور جموں و کشمیر پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، جیل، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، ہوم گارڈز، ایس ڈی آر ایف، پراسکیوشن اور فارنسک سائنسز سمیت ہوم اور ذیلی محکموں کے دیگر اہم امور پر سیکورٹی سے متعلق اخراجات (ایس آر ای)، افرادی قوت کی پوزیشننگ، انفراسٹرکچر ورکس اور دیگر اہم امور پر جانکاری دی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سیکورٹی اور امن و امان سے متعلق چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور متعلقہ تنظیموں کو جدید اور مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ایس آر ای اور پی ایم ڈی پی کے تحت تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جیل مینجمنٹ ، انسانی وسائل اور اندرونی سلامتی اور فوجداری اِنصاف کے نظام سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
