کوئٹہ (پاکستان)، 30 نومبر :
پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں بدھ کی صبح ایک خودکش بمبار نے پولیس وین پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تین افراد ہلاک اور 28 شدید طور پرزخمی ہوگئے ۔ اس خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ یہ اطلاع پولیس افسر عبدالحق نے دی۔
پولیس افسر عبدالحق نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال لے جایا گیا ہے۔ علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔
