• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

Online Editor by Online Editor
2024-12-13
in عالمی خبریں
A A
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
شام کی نئی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد ملک کا آئین اور پارلیمنٹ تین ماہ کی عبوری مدّت کے لیے معطل رہے گی۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عبیدہ ارناؤط نے کہا ہے کہ ’ایک عدالتی اور انسانی حقوق کی کمیٹی قائم کی جائے گی جو آئین کا جائزہ لے گی اور پھر ترامیم پیش کرے گی۔‘
موجودہ آئین 2012 کا ہے اور اس میں اسلام کو ریاستی مذہب کے طور پر متعین نہیں کیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں شام کی نئی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اقتدار کی منتقلی کے لیے اسد انتظامیہ کے ’سالویشن گورنمنٹ کے وزراء اور سابق وزراء کے درمیان منگل کو ایک میٹنگ ہو گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ عبوری دور تین ماہ تک جاری رہے گا۔ اداروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔‘
سرکاری ٹیلی ویژن کے ہیڈ کوارٹر، جسے اب نئے عسکریت پسند حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، میں خطاب کرتے ہوئے عبیدہ ارناؤط نے عہد کیا کہ وہ ’قانون کی بالادستی قائم کریں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ شامی عوام کے خلاف جرائم کرنے والوں کا قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
مذہبی اور شخصی آزادیوں کے بارے میں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہم شام میں مذہبی اور ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہیں، ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔‘
اسلام پسند عسکریت پسند گروپ حیات تحریر الشام کی قیادت میں عسکریت پسندوں نے اتوار کو دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا اور صدر بشار الاسد ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
شام میں عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد اقتدار اور ملک چھوڑنے والے صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان اس وقت روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہیں اور روس نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہے۔
منگل کو محمد البشیر نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں بتایا تھا کہ انہیں شام کی عبوری حکومت کا نگران وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔
خیال رہے شام میں سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد البشیر کو عبوری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔
محمد البشیر یکم مارچ 2025 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل زور آور سنگھ کو اُن کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
اسرائیل نے مقاصد حاصل کر لیے، اب غزہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہے: امریکی وزیر خارجہ

اسرائیل نے مقاصد حاصل کر لیے، اب غزہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہے: امریکی وزیر خارجہ

2024-11-13
Next Post
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan