• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

ملک کی داخلی سلامتی میں سی آر پی ایف کا بے مثال تعاون: شاہ

Online Editor by Online Editor
2023-03-25
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
370 کے خاتمے کے بعد ملی ٹنسی پر فیصلہ کن کنٹرول حاصل کرنا سب سے بڑی کامیابی: شاہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

جگدل پور، 25 مارچ :

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ملک کی داخلی سلامتی میں بے مثال تعاون رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثربستر خطہ میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔
مسٹرشاہ چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژنل ہیڈکوارٹر جگدل پور میں یوم سی آر پی ایف پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ سی آر پی ایف کے 84ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں مسٹر شاہ نے کہا کہ اس فورس کی وجہ سے ہی اس خطے میں بائیں بازو کی انتہا پسندی اب ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ ملک کے مختلف حصوں کی حفاظت اور انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری اسکیموں کے نفاذ میں سی آر پی ایف کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک اس کے لیے ہمیشہ ان کا شکر گزار رہے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے سی آر پی ایف کے اب تک چھتیس گڑھ کے نکسلائیٹ متاثرہ علاقوں کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات پر شہید ہونے والےجوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پوری عزم کے ساتھ ان شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس قوت کی وجہ سے اب بستر کے علاقے میں بائیں بازو کی انتہا پسندی ختم ہونے کو ہے۔ سی آر پی ایف کی ہمت اور بہادری کی وجہ سے بہار، جھارکھنڈ اور ملک کے دیگر علاقوں میں مکمل امن ہے اور ایسے علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہو گئے ہیں۔
مسٹرشاہ نے سی آر پی ایف کے قیام سے متعلق حقائق کا حوالہ دیا اور کہا کہ مرد آہن کے نام سے مشہور اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل نے اس کا نام تبدیل کیا اور اس طرح اس کا دوبارہ جنم ہوا۔ اب ملک میں سی آر پی ایف کی 246 بٹالین ہیں۔ یہ فورس فوری طور پر ملک کے کسی بھی کونے میں یا دیگر جگہوں پر بحران کے وقت کھڑی نظر آتی ہے۔ اس کے جوان سیکورٹی کی پوری ذمہ داری نبھاتے ہیں اور ان کی وجہ سے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ اس کے سپاہیوں نے چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ ​​میں بھی بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

Next Post

جموں وکشمیر میں  آئندہ سال سے  وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی۔ اشونی ویشنو

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
جموں وکشمیر میں  آئندہ سال سے  وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی۔ اشونی ویشنو

جموں وکشمیر میں  آئندہ سال سے  وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی۔ اشونی ویشنو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan