• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

’اٹیک‘ کی ناکامی کے بعد جان ابراہم نے فلم بینوں کے نام نوٹ میں کیا لکھا؟

Online Editor by Online Editor
2022-04-08
in شوبز
A A
’اٹیک‘ کی ناکامی کے بعد جان ابراہم نے فلم بینوں کے نام نوٹ میں کیا لکھا؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
بالی وڈ اداکار جان ابراہم کی فلم ’اٹیک‘ باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی، تاہم اس کے باوجود بھی جان ابراہم خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعرات کو جان ابراہم نے اپنی فلم کے حوالے سے ایک طویل نوٹ لکھا جس میں انہوں نے فلم دیکھنے والوں کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ فلم میں اپنے کام پر فخر کا اظہار بھی کیا ہے۔جان ابراہم نے اپنا نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ فلم اٹیک ایک ہفتہ قبل ریلیز ہوئی تھی۔اداکار کے نوٹ کا عنوان تھا ’بہت بہت شکریہ‘
انہوں نے لکھا ’فلم پر جیسا بھی ردعمل دیا گیا، اس پر ہم ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ایک نئی چیز کو دیکھا اور قبول کیا۔‘
نوٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’اٹیک ہماری طرف سے ایک عاجزانہ اور ایماندارانہ تجربہ تھا، جس کا مقصد فلم انڈسٹری میں کچھ جدت لے آنا تھا۔ اس فلم کو بنانا کافی مشکل تھا کیونکہ اس دوران وبا کی تین لہروں کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود ہم نے وہ حاصل کر لیا، جو فلم سے حاصل کرنا چاہتے تھے۔
جان ابراہم کے مطابق ’میں اس کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔‘میں ٹیم کے ہر رکن کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتا ہوں جو انہوں نے ’اٹیک‘ فلم بنانے کے لیے کیں۔
ابھیشیک بچن، جو جان ابراہم کے ساتھ دھوم اور دوستانہ فلموں میں کام کر چکے ہیں، نے جان ابراہم کے نوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’آپ کو مزید طاقت ملے۔‘دونوں اداکاروں کے مداحوں نے ابھیشک کے کمنٹس کو ’حقیقی دوستانہ‘ قرار دیا جبکہ دیگر بے شمار صارفین نے جان ابراہم کے لیے تعریفی جملے لکھے۔
ایک صارف نے اٹیک فلم کو ماسٹر پیس قرار دیا جبکہ ایک اور صارف نے اس کو سینیما کی دنیا کی سب سے بہترین ایکشن فلم قرار دیا۔اسی طرح اور ایک صارف نے لکھا ’وہ شخص جس نے بالی وڈ میں ایکشن کو بدل کر رکھ دیا اور ہر بار ہٹ کر کام کیا، مجھے آپ کا مداح ہونے پر فخر ہے، آپ مجھے ہر روز متاثر کر رہے ہیں۔‘
چند دیگر صارفین نے لکھا کہ ان کو فلم بہت پسند آئی اور اس کے سیکوئل کا انتظار کریں گے۔اٹیک ایک ایکشن تھرلر فلم ہے، جس کو لکشیا راج آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے، اس فلم میں سائنس فکشن مناظر اور سپر ہیرو کے کمالات کا امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔
جان ابراہم اس فلم کے کو پروڈیوسر بھی تھے اور انہوں نے اس میں کردار بھی ادا کیا۔فلم میں انہوں نے ایک مفلوج فوجی کا کردار ادا کیا ہے جو دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے انڈیا کے پہلے سپر سولجر میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
فلم میں جیکولین فرنینڈز اور راکل پرینت سنگھ نے بھی اداکاری کی ہے۔یکم اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم کے حوالے سے مختلف قسم کی آرا سامنے آ رہی ہیں جبکہ باکس آفس پر بہت اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے اور پہلے پانچ روز میں صرف 12 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ سے زائدمکانات کی تعمیر: وزیر اعظم

Next Post

یوکرین میں روسی فوجیوں کی بڑھتی ہلاکتیں ’بہت بڑا صدمہ‘

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
روس نے لفیف طیاروں کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر میزائل داغے

یوکرین میں روسی فوجیوں کی بڑھتی ہلاکتیں ’بہت بڑا صدمہ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan