• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

بڈگام سے دودھ پتھری تک 5مقامات پر ٹول ٹیکس نافذ ،سیاحتی انجمنیں سیخ پا

Online Editor by Online Editor
2023-07-03
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بڈگام سے دودھ پتھری تک 5مقامات پر ٹول ٹیکس نافذ ،سیاحتی انجمنیں سیخ پا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ بیرونی سیاحوں کو یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے لطف اندوز ہونے کی سرکاری کوششوں کے علی الرغم زمینی سطح پر کئی اہم اشوز کو انتظامی سطح پر نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے سیاحتی شعبہ کے تئیں ایک منفی رجحان بھی پنپنے لگا ہے ۔سیاحتی مقامات پر ٹول فیس کی بے تحاشا بھرمار اور اس جانب متعلقہ محکمہ جات کی غفلت شعاری سے سیاح مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں۔
بڈگام کے معروف سیاحتی مقام دودھ پتھری میں انتظامی بے توجہی سے سیاح بری طرح سے پریشانیوں میں پھنس رہے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ دودھ پتھری سیاحتی مقام پر پہنچنے کیلئے بڈگام سے ہی 5بار راستوں میں گاڑیوں سے ٹول فیس وصول کیا جارہا ہے اور ان 5مقامات پر ٹول فیس آنے اور جانے دونوں مواقع پر وصول کیا جارہا ہے ۔اس طرح سے سرینگر سے دودھ پتھری جانے والے سیاح کو تقریبا500روپے صرف ٹول فیس کی صورت میں ادا کرنا پڑتا ہے ۔ایک مقامی ٹرانسپورٹر نے بتایا کہ وہ سیاحوں کو کشمیر کے مختلف مقامات کی سیر کراتے ہیں لیکن اتنی بد نظمی کہیں اور نہیں ہے جیسا کہ دودھ پتھری میں دیکھا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بڈگام سے دودھ پتھری تک 5بار ٹور بھرنا پڑتا ہے اور حد یہ ہے کہ دودھ پتھری میں ازخود دو مقامات پر ٹول فیس بھرنا پڑتا ہے ۔ایسا کیوں ہے ۔کیا دودھ پتھری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو صرف ٹول فیس کی ہی آمدنی کا سہارا ہے ۔یہ سیاحوں اور مقامی ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے کا عمل ہے جو دودھ پتھری میں ایک عرصے سے جاری ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اور حلقہ خانصاحب کے سینئر سیاسی لیڈر حکیم یاسین نے بھی حال ہی میں اس بد نظمی پر انگلی اٹھائی تھی ۔ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کے صدر فاروق احمد کٹھو نے ٹی ای این کو بتایا کہ دیگر مقامات پر بھی ایسے مسائل ہیں لیکن دودھ پتھری سیاحتی مرکز کا حال برا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بیرونی سیاحوں کے سامنے دودھ پتھری کی بد نظمی کو لے کر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔فاروق احمد نے کہاکہ حکومت کو اس حوالے سے انتہائی موثر اقدامات کرنے ہونگے ۔
سیاحتی ڈھانچہ کو مضبوط بنا کر سیاحوں اور سیاحتی سیکٹر سے وابستہ طبقوں کی راحت رسانی کا کام کرنا چاہئے ۔ٹی ای این نے ان شکایات کے بارے میں دودھ پتھری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے رابطہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ دودھ پتھری کے لئے دو انٹریاں اس لئے ہیں تاکہ رش کو کم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو آرام دلانے کیلئے یہاں رش کو کم کرنا ضروری بن جاتا ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ پوری طرح باخبر ہے ۔دودھ پتھری میں اشیاء خوردنی کی من مانی قیمتوں کے بارے میں سی ای او ڈی ڈی اے مس ثریاکا کہنا تھا کہ ایسی شکایات سامنے آتی ہیں اور ہم فوری طور کارروائی کرتے ہیں ۔انہون نے کہاکہ ٹورسٹ پولیس کو بھی اس بارے میں مطلع کیا جاتا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کپوارہ کے مضافاتی گاؤں میں دہشت،کتوںکے حملے میں12افراد زخمی

Next Post

لداخ کیلئے ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات ستمبرکے پہلے ہفتے میں کرائے جائیں گے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
میرا کشمیر (انشائیہ )

لداخ کیلئے ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات ستمبرکے پہلے ہفتے میں کرائے جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan