کپوارہ/ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے گلاسدجھی نالہ منزہارگاؤں میں اتوار کو آوارہ کتوں کے حملے میں بچوں سمیت کم از کم ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان میں سے ایک شدید زخمی ہے اور اسے مزید علاج کےلئے سری نگر کے اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ باقی زخمیوں کو ضروری علاج کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپواڑہ میں داخل کرایا گیا ہے۔علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ہفتہ کو نصف درجن افراد زخمی ہوئے تھے۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ یہاں لوگوں بالخصوص بچوں اورخواتین کا گھروں سے نکلنا محال بن چکاہے ،کیونکہ ہر جگہ کتوں کے جھنڈ موجودرہتے ہیں ،جو ہرآنے جانے والے پر بھونکتے رہتے ہیں ،اور خوف کے مارے جب کوئی بھی شخص بھاگنے کی کوشش کرتاہے توکتے اُس پر جھپڑ پڑتے ہیں ،اوراُس کوزخمی کردیتے ہیں ۔انہوںنے حکام سے مطالبہ کیاکہ گاؤںمیں دہشت مچانے والے کتوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔