• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جے اینڈ کے حکومت معاشرے کے غریب طبقے کی خدمت کیلئے وقف ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر

کہاقبائلی برادری نے ملک کی خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے

Online Editor by Online Editor
2023-07-07
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جے اینڈ کے حکومت معاشرے کے غریب طبقے کی خدمت کیلئے وقف ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر 7 جولائی :
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سرینگر میں قومی قبائلی میلے کا افتتاح کیا ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے قبائلی برادری کے ارکان کا جموں کشمیر میں خیر مقدم کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ قومی قبائلی تہوار قبائلی ثقافتی ورثے اور روایات کو مناتا ہے ۔ اس کا مقصد قبائلی کاریگروں ، کاروباریوں کو اپنی منفرد دستکاری ، ٹیکسٹائل ، آرٹ ورکس اور روائتی مصنوعات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے غریبوں ، قبائلیوں اور دہائیوں سے اپنے حقوق سے محروم رہنے والوں کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ جموں و کشمیر حکومت معاشرے کے غریب طبقے کی خدمت کیلئے وقف ہے ۔ یہ بے زمین شہریوں کو زمین فراہم کر رہی ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا تھا ۔ وہ پی ایم اے وائی ( جی ) کے تحت اہل ہیں اور جلد ہی ان کا اپنا گھر ہو گا ۔ تا ہم کچھ بااثر لوگ جنہوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا تھا سمجھتے ہیں کہ غریب طبقے کو سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کرنا چاہئیے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہئیے کہ 5 اگست 2019 کو اس طرح کے امتیازی نظام کو ختم کر دیا گیا تھا ۔ اب ہم ایک عزم اور ایک مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ سرکاری وسائل پر سب سے غریب ، دلت ، او بی سی اور قبائلی برادری کا پہلا حق ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ قبائلی امور کے محکمے کے مطابق پی ایم اے وائی کے تحت40 ہزار مکانات قبائلی برادری کے اہل خاندانوں کو مختص کئے جائیں گے ، ان میں سے تقریباً 8 ہزار بے زمین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں محض اس لئے محروم نہیں کیا جا سکتا کہ کچھ لوگ یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ مراعات یافتہ طبقے اور قبائلیوں کو بااختیار بنایا جائے ۔
لفٹینٹ گورنر نے ثقافتی انضمام اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے جذبے کو تقویت دینے میں قبائلی برادری کی اہم شراکت کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا ’’ قبائلی برادری نے صدیوں سے ملک کی خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے اس کمیونٹی نے ہماری ثقافتی اقدار کو جوڑنے اور ہماری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے ایک پُل کا کام کیا ، ترقی کے عمل میں ان کی پرعزم شراکت ہم سب کیلئے تحریک کا ذریعہ ہے ۔ ‘‘
لفٹینٹ گورنر نے قبائلی نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے اور قبائلی برادری کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تحریک دینے کیلئے حکومت کی کوششوں اور اقدامات کا بھی اشتراک کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قبائلی نوجوانوں کے خوابوں کو سمجھتے ہیں اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتے ہیں تا کہ تیز رفتار تبدیلی کے دور میں وہ کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کو ہر فائدہ دستیاب ہو ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ آج قبائلی برادری کیلئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں ۔ حکومت کا بنیادی مقصد قبائلی برادری کے نوجوانوں اور خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہے ، اس بات کو یقینی بنانا کہ معاشی اور سماجی انصاف ان تک پہنچے اور ہم انہیں نظام میں شراکت دار بنائیں ۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ قبائلی برادری کے افراد کی تیار کردہ مصنوعات خریدیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری محکموں کو قبائلی کاریگروں کی طرف سے تیار کردہ مصنوعات خریدنے کی ہدایت بھی کریں گے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی طبقے کے فنکاروں کو رقص اور موسیقی کی پرفارمنس کے ذریعے بھر پور قبائلی ثقافت اور ورثے کی نمائش کیلئے سراہا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے قبائلی امور کے محکمے کے مختلف اقدامات کا آغاز کیا جن میں ٹی آر آئی اون ویب پورٹل اور ٹرانس ہیومنس کیلئے جی آئی ایس پورٹل شامل ہیں ۔ انہوں نے قبائلی ہوسٹلوں میں مقیم قانون کے طلباء کیلئے قانون 20 کوچنگ اسکیم بھی شروع کی ۔
لفٹینٹ گورنر نے قبائلی کاریگروں اور کاروباریوں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالوں کا معائینہ کیا اور استفادہ کنندگان کو اسمارٹ ٹولز بھی حوالے کئے ۔
سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے جموں و کشمیر یو ٹی میں قبائلی برادری کی بہبود کیلئے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے تعاون پر قبائلی امور کی وزارت کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر قبائلی امور کی وزارت کے جوائینٹ سیکرٹری ، مختلف ریاستوں کے سیکرٹریز ، مرکزی وزارت ، یو ٹی انتظامیہ ، پولیس کے سینئر افسران ، قبائلی برادری کے اراکین ، کاریگر ، کاروباری افراد اور طلباء موجود تھے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پسماندہ علاقوں میں آج ہندوستان بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے رہا ہے: وزیر اعظم

Next Post

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے اسمارٹ سٹی کے تحت کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے اسمارٹ سٹی کے تحت کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے اسمارٹ سٹی کے تحت کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan