سری نگر، 7 جولائی :
ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے جمعرات کی دیر رات کے دورے کے دوران سری نگر شہر میں سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل) کے تحت کئے گئے کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔ یہاں ڈویژنل کمشنر کے ساتھ ڈپٹی کمشنر سرینگر اعزاز اسد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلی حکام بھی تھے۔دورے کے دوران ڈی سی نے سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ (SSCL) کے مختلف پروجیکٹ سائٹس کا دورہ کیا جن میں لال چوک کی تعمیر نو، گھنٹہ گھر کی اپ گریڈیشن، بٹاملو مومن آباد روڈ کی بہتری اور اپ گریڈیشن، بٹاملو قمرواری روڈ کی بہتری اور اپ گریڈیشن ،گول مارکیٹ سری نگر ہائی اسٹریٹ اور جہلم ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ دائیں اور بائیں کنارے شامل ہیں۔
ڈویژنل کمشنرنے ہر منصوبے کا جائزہ لیا اور تمام منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ انہوں نے گھنٹہ گھر سمیت لال چوک پروجیکٹ کو جولائی 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دیگر پروجیکٹوں کے حوالے سے ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ہدایت دی کہ کم از کم دو شفٹ سسٹم کو یقینی بنا کر پروجیکٹوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے۔سی ای او ایس ایس سی ایل نے ڈویژ نل کمشنر کو ہر پروجیکٹ کے حوالے سے تجاویز کے بارے میں بتایا جس کا مقصد انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، شہر کی خوبصورتی اور عام شہریوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
