کولگام: ضلع کولگام کے ریڈونی پائیں علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین پیر کی رات کو تصادم شروع ہوا ہے۔ پیر کی شام سکیورٹی فورسز کو کولگام کے ریڈونی علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو۔فوری طور پر محاصرہ میں لے لیا۔
محاصرہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی سرچنگ پارٹی پر فائرنگ کی ،سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی۔
دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، علاقہ میں سرچ آپریشن جاری جاری ہے ،تاہم ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ،ذرائع کے مطابق علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں۔
واضح رہے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے سورنکوٹ علاقے میں ہوئے عسکریت پسندوں کے حملہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ عسکریت پسندوں نے آئی اے ایف کی ایک گاڑی سمیت دیگر دو گاڑیاں پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے پورے علاقہ میں سرچ آپریشن چلایا گیا جس میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اس معاملے میں باریک بینی سے جانچ کر رہے ہیں۔