سری نگر، 18 مئی: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر شری آر آر سوین نے ہفتہ کو سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر کےاگلے علاقوں کا دورہ کیا۔اس اہم دورہ کے دوران پولیس سربراہ کے ہمراہ ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر شری وجے کمار ،ڈی آئی جی نارتھ کشمیر رینج شری وویک گپتا اور ایس ایس پی کپوارہ شری شوبیت سکسینہ تھے۔یہ دورہ ان اطلاعات کے تناظر میں اہم تھا کہ سرحد کے اُس پار اور یہاں موجود ان کے سازشی عناصر کی جانب سےجاری انتخابات میں ممکنہ طور پر خلل ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ڈی جی پی ان سازشی عناصر کےعزائم کو ناکام بنانے اور دراندازی کی کوششوں اور ان کا مقابلہ کرنے کی موجودہ کوششوں کو سمجھنے اور تجزیہ کرنے کے لیے فوجی افسران سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈی جی پی کو فوجی افسران بشمول جی او سی 28 ڈویژن میجر جنرل گریش کالیا اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اور بریگیڈیئر این کے دھاس وی ایس ایم نے بریفنگ دی۔ اس دوران ڈی جی پی نے پولیس چوکی ٹیٹوال اور پولیس پوسٹ تاڈ میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ افسروں، کانسٹیبلوں اور ایس پی اوز کے ساتھ کھانا بانٹتے ہوئے، ڈی جی پی نے انسداد دراندازی انٹیلی جنس کے علاوہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے میں پولیس کی حالیہ کوششوں کی تعریف کی۔ ایس پی آپریشنزکپواڑہ شری جی ایم بٹ، ٹوآئی سی 6 مہار لیفٹیننٹ کرنل راجبیر سنگھ، میجر اتل، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کپوارہ شری محمد امین بٹ، ایس ایچ او کرناہ شری ارشاد ریشی اور ایس ایچ او جے آئی سی کپوارہ شری ریاض نے پولیس سربراہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔