• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کیا: منوج سنہا

Online Editor by Online Editor
2023-07-08
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کیا: منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 8 جولائی :
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ میں نے 7 اگست 2020 کو یونین ٹریٹری کی باگ ڈور سنبھالتے ہی دربار مو کی روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ لے لیا جس سے سرکاری خزانے کو بڑا دھچکا لگتا تھا۔انہوں نے کہا کہ در بار مو عمل کے لئے ہر سال سری نگر میں ایک ہزار جبکہ جموں میں 8 سو کمرے افسروں اور اہلکاروں کی رہائش کے لئے کرایہ پر لینا پڑتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مئی 2021 میں اس دہائیوں پرانی روایت کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا گیا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہا: ‘7 اگست 2020 کو جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد میں نے دربار مو کی روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا جس سے خزانہ عامرہ کو بڑا دھچکا لگاتا تھا’۔ان کا کہنا تھا: ‘جب مئی 2021 میں سرکاری دفاتر سری نگر منتقل ہوگئے تو اسی کے ساتھ دہائیوں پرانی مہنگے دربار مو کی روایت بھی ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی جس کے لئے فائلوں کو لانے اور واپس لے جانے کے لئے 270 ٹرکوں کو استعمال میں لایا جاتا تھا’۔
منوج سنہا نے کہا کہ اس عمل کے لئے سری نگر میں ایک ہزار جبکہ جموں میں 8 سو کمرے افسروں اور دیگر اہلکاروں کے لئے کرایہ پر لینا پڑتے تھے۔انہوں نے کہا: ‘آج لگ بھگ 4 سو سرکاری خدمات پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (پی ایس جی اے) کے تحت آن لائن موڈ میں ہیں تمام خدمات خود کار موڈ میں ہیں اگر کوئی ملازم اپنی پیدائش کا سرٹیفکیٹ 15 دنوں کے اندر پیش کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو معاملہ از خود اعلیٰ حکام تک پہنچ جاتا ہے جس کے بعد کارروائی شروع ہوجاتی ہے ‘۔سیاحوں کی آمد کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سری نگر سیاحوں سے بھرا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں ہر روز کمروں کی دستیابی کے لئے کالز موصول کر رہا ہوں سال گذشتہ ایک کروڑ 88 لاکھ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی امسال اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے’۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کے علاوہ ضلع سطح پر بھی ہوٹل انفراسٹرکچر کو سامنے لایا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سال 2020 سے قبل ایک سال میں 9 ہزار ترقیاتی منصوبے مکمل ہوجاتے تھے امسال انتظامیہ قریب 93 ہزار منصوبوں کو مکمل کرے گی۔
سری نگر میں ماہ مئی میں منعقدہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرچہ ملک کے مختلف حصوں میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس منعقد ہوئے لیکن یہاں جو اجلاس منعقد ہوا وہ دنیا میں اس پر بات ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں مقامی لوگوں کے تعاون کے بغیر جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد ممکن نہیں ہوتا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بدھا امر ناتھ یاترا: 18 اگست سے شروع ہو کر 27 اگست کو اختتام پذیر ہوگی

Next Post

نونیفارم سول کوڈ کا نفاذ دفعہ 370 ختم کرنے کی طرح آسان کام نہیں ہے:غلام نبی آزاد

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
غلام نبی آزاد کا انٹرویو : ” کانگریس ہائی کمان کسی بھی ریاستی جیت کا کریڈٹ نہیں لے سکتی “

نونیفارم سول کوڈ کا نفاذ دفعہ 370 ختم کرنے کی طرح آسان کام نہیں ہے:غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan