• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں پی ایم اے وائی کے تحت کسی بھی غیر مقامی شہری کو زمین نہیں دی جا رہی ہے: منوج سنہا

Online Editor by Online Editor
2023-07-15
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے بعد جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ درج: منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 15 جولائی :
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) اسکیم کے تحت کسی بھی غیر مقامی شہری کو زمین فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا: ‘جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے ان چاہئے کہ وہ لوگوں کو گمراہ نہ کریں،ان کا کہنا تھا کہ اب تک بے گھر کنبوں کے لئے ایک لاکھ 99 ہزار 5 سو گھر منظور کئے گئے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘کئی لوگ میرے پاس آئے اور کہا کہ ہم پی ایم اے وائی اسکیم کے مستحق ہیں کیونکہ ہمارے پاس زمین نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘لہذا انتظامیہ نے اس کا جائزہ لے کر یہ فیصلہ لیا کہ ایسے کنبوں کو پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت فی کنبہ 5 مرلہ اراضی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے گھر بنا سکیں”۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ اب تک بے گھر کنبوں کے لئے ایک لاکھ 99 ہزار 5 سو گھر منظور کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ان منظور شدہ گھروں میں 46 ہزار شیڈول ٹارئب اور شیڈول کاسٹ زمرے کے کنبے اور 2711 ایسے کنبے شامل ہیں جن کے پاس زمین نہیں ہے ‘۔
ان کا کہنا تھا: ‘لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ عوام کو یہ کہہ کر گمراہ کر رہے ہیں کہ یہاں زں زمین غیر مقامی لوگوں کو فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جموں وکشمیر میں کسی بھی غیر مقامی شہری کو زمین فراہم نہیں کی جا رہی ہے ‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کسی سیاسی لیڈر کا نام لئے بغیر کہا: ‘جن لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے بڑے محل تعمیر کئے ہیں، ان کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو گمراہ کرنا بند کریں ‘۔انہوں نے کہا: ‘ان کو چاہئے کہ وہ لوگوں میں انتشار پھیلانا بند کریں میں اس میں نہیں جانا چاہتا ہوں کہ ان لوگوں نے جو سرکاری زمین پر بڑے محل تعمیر کئے ہیں ان کے لئے پیسہ کہاں سے لایا ‘۔
جموں وکشمیر میں قیام امن کے لئے لوگوں کا تعاون طلب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیس اپنا کام بخوبی انجا دے رہے ہیں لیکن بحثیت مجموعی یہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن قائم کرنے کے لئے اپنا رول ادا کریں۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کو خوشحال بنانے کے لئے تجاویز حاصل کرنے لئے میں تیار ہوں لیکن وہ تجاویز سیاسی نوعیت کی نہیں ہونی چاہئے۔مقبول شیر وانی ہال میں سو سیٹوں والے سنیما ہال کا افتتاح کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا: ’30 برسوں کے بعد بارہمولہ کو ایک سنیما ہال ملا ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ سنیما ہال صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ نوجوانوں کے لئے سیکھنے کا بھی ایک موثر وسیلہ ہوگا جو تعلیم، ٹیکنالوجی اور فن کے میدانوں میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ ہمارا خواب ہے کہ ہر ضلع میں اس طرح کی سہولیت میسر ہو۔
انہوں نے کہا: ‘جو نوجوان انٹرپرونیور بننا چاہتے ہیں میں ان کو بھروسہ دینا چاہتا ہوں کہ ان کی تربیت سے لے کر مالی مدد تک کی ذمہ داری انتطامیہ کی ہے ‘۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں نوجوانوں کے لئے کھیل میدان اور سپورٹس انفراسٹرکچر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ساون شیو راتری کے موقع پر امرناتھ گپھامیں خصوصی آرتی

Next Post

شوپیاں میں سیب پر دو روزہ قومی کانفرنس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
شوپیاں میں سیب پر دو روزہ قومی کانفرنس

شوپیاں میں سیب پر دو روزہ قومی کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan