سری نگر/ھلوں کی صنعت کو درپیش مسائل کے ازالے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے پہلی بار جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سیب پر قومی سطح کی کانفرنس شروع ہوئی ہے۔
اس کانفرنس کا اہتمام ایپل فارمرز فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف ایف آئی) نے جموں و کشمیر کسان تحریک کے اشتراک سے کیا ہے۔
منتظمین نے بتایا کہ آج ختم ہونے والی کانفرنس میں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سے سینکڑوں مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا بنیادی فوکس اور نعرہ "Save Apple Farmers, Save Apple Economy” ہے۔
