جموں: نیشنل کیڈٹ کور کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ میجر جنرل راجیش کمار سچدیوا، اے ڈی جی، این سی سی ڈائریکٹوریٹ، جموں و کشمیر اور لداخ بھی تھے۔ڈی جی این سی سی نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموں و کشمیر کے یو ٹی میں نیشنل کیڈٹ کور کی توسیع سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کو جموں کشمیر میں اس کی بہترین کارکردگی اور اچھی طرح سے منظم تربیت کے لیے ایک توصیف پیش کی۔ اس موقع پرآلوک کمار، پرنسپل سکریٹری، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ؛ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری؛ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر پیوش سنگلا، سکریٹری، اسکول ایجوکیشن اور شی سباش چندر چھبر، ڈائرکٹر، یوتھ، سروسز اینڈ اسپورٹس بھی موجود تھے۔