• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے فریم ورک کا آغاز کیا

کہا، یہ قدم تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اورڈیجیٹل طور پر بااِختیار جموں و کشمیر کے و یژن کو پورا کرے گا

Online Editor by Online Editor
2023-07-28
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے فریم ورک کا آغاز کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/28؍جولائی:
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر میں تکنیکی ترقی اور سماجی اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت اور ڈیجیٹل جے اینڈ کے مشن کے ایک حصے کے طور پر جموںوکشمیر کے آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے فریم ورک کا آغا زکیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری ، ڈائریکٹر اِنفارمیشن منگا شیرپا ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور محکمہ دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔
چیف سیکرٹری نے آغاز کرنے کے بعد کہا کہ یہ اہم فریم ورک جموںوکشمیر میں ایک مثال قائم کرے گا جس کا مقصد مختلف شعبوں میں آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کی تبدیلی کی صلاحیت کو بروئے کار لانااور یہاں کے شہریوں کی زندگی کے معیار کو بلند کرنا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس فریم ورک کی نقاب کشائی جدید ٹیکنالوجی کو اَپنانے اور گورننس ، عوامی خدمات اور اِقتصادی ترقی کو بڑھانے کے ہمارے ویژن میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ گزشتہ چند برسوں میں قابل ذِکر کامیابیوں میں سے ایک ہے۔اُنہوں نے اِس بات روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر نے آئی ٹی خدمات میں غیر معمولی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل جے اینڈ کے مشن کے آغاز سے جموںوکشمیر بھر میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ آن لائن موڈ کے ذریعے شہریوں کو 602 سے زائد خدمات فراہم کی جار ہی ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر ڈی اے آر پی جی کی این اِی ایس ڈے اے رینکنگ میں تمام یوٹیز میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کی مدد سے جموںوکشمیر کے مجموعی نظم و نسق میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموںوکشمیر میں گورننس کے نظام کو پنچایتی سطح سے لے کر اِنتظامی سطح تک تبدیل کیا گیا ہے جس کے تحت نچلی سطح سے لے کر تمام شہریوں کو اِس نظام میں شامل کرنے کی تحریک دی گئی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جن بھاگیداری ( امپاور منٹ پورٹل ) کے منفرد پلیٹ فارم سے جموںوکشمیر میں ایک جواب دہ ، شفاف حکمرانی کانظام قائم کیا گیا ہے جو شہریوں کو ترقیاتی پیش رفت کی نگرانی میں حصہ لینے کے قابل بنا تا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے فریم ورک کے آغاز سے جموںوکشمیر آئی اے میں ایک رہنما کے طور پر اُبھرے گا ،سماجی اختراعات کو فروغ دینے ، تکنیکی طو رپر ترقی یافتہ اور ڈیجیٹل طور پر بااِختیار جموںوکمشیر کے ویژن کو عملی جامہ پہنائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کا فریم ورک ہماری حکومت، شہریوں اور صنعتوں کوآرٹیفیشل اِنٹلی جنس کی مکمل صلاحیت کو کھولنے اور پورے خطے میںدیرپا ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے بااختیار بنائے گا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عاشورہ کے موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کا پیغام

Next Post

اَفسروں کو حکومتی فلاحی سکیموں تک رسائی کو یقینی بنانے کی ہدایت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
اَفسروں کو حکومتی فلاحی سکیموں تک رسائی کو یقینی بنانے کی ہدایت

اَفسروں کو حکومتی فلاحی سکیموں تک رسائی کو یقینی بنانے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan