کپواڑہ/28؍جولائی:
ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے ڈاک بنگلو کیرن میں ایک میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا تاکہ عام لوگوں کے مسائل اور شکایات کو ان کی دہلیز پر ہی سنیں جاسکے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کپواڑہ بالخصوص کیرن جیسے سرحدی علاقے سیاحتی سرگرمیوں کے لئے کافی مواقع فراہم کرتے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اَپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ان سرگرمیوں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی شکایات کے اَزالے کے لئے زمینی طور پر جواب دہ ہوں ۔ اُنہوں نے ان سے اَپنے متعلقہ محکموں کے فلاحی پروگراموں او رسکیموں کی مناسب رَسائی کے لئے بھی کہا۔ اُنہوں نے کہا ہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے اور قوم کے لئے اَپنا حصہ اَدا کرے کے لئے حکومتی سکیموں کے بارے میں خود کو آگاہ کریں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ سرپنچوں اور پنچوں سمیت پی آر آئیز کو لوگوں کے فائدے کے لئے سرکاری فلاحی سکیموں کوفروغ دینے میں قیادت کرنی ہوگی۔
اِس سے قبل پی آر آئی بشمول چیئرپرسن بی ڈی سی ، مقامی سرپنچوں اور بزرگ شہریوں نے اِستفساری گفتگو کی اور اَپنے روزمرہ کے ترقیاتی مسائل اور شکایات کو ضلع ترقیاتی کمشنر کے گوش گزار کئے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان کے مسائل بغور سنا اور متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ تمام حقیقی مسائل کو بروقت حل کیا جائے۔
اِس موقعہ پر آیوشی سوڈان نے پی ایم اِی جی پی کے اِستفادہ کنند گان میں منظوری نامے بھی تقسیم کئے۔دریں اثنا، ضلع ترقیاتی کمشنر نے آئی سی ڈی ایس ، بھیڑ و پشو پالن ، باغبانی اور محکمہ زراعت سمیت مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا۔
بعد میںاُنہوں نے آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نشا مُکت ریلی میں شرکت کی جو ہائیر سکینڈری سکول کیرن سے نکالی گئی اور تحصیل آفس کیرن میں اِختتام پذیر ہوئی۔بلاک دیوس میں ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس، چیئرپرسن بی ڈی سی کیرن ، سی ایم او ، سی اے او ، ڈی آئی او ، اے ڈی فوڈ ، اے ڈی فشریز ، تحصیل دار ، بی ڈی او ، جل شکتی ،پی ڈی ڈی ، آر اینڈ بی کے اِنجینئروں کے علاوہ پی آر آئی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔