• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیری زعفران کی طلب، قیمت میں اضافہ

Online Editor by Online Editor
2023-08-08
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیری زعفران کی طلب، قیمت میں اضافہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر // دنیا کے مہنگے ترین مصالحہ جات میں شامل کشمیری زعفران کی غیر معمولی مانگ کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور صارفین کو اب اس کی منفرد خوشبو اور ذائقے کے لئے لیے چاندی کی قیمت سے زیادہ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ کشمیری ورثہ اور ثقافت کے اہم ترین اجزاء میں سے ایک – زعفران – اس وقت بازار میں گزشتہ برس کے مقابلہ میں، 64 فیصد اضافی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
جموں و کشمیر کے محکمہ زراعت کے مطابق، زعفران کی قیمت گزشتہ ایک سال کے دوران دو لاکھ روپے فی کلو گرام سے تین لاکھ روپے فی کلو گرام تک بڑھی ہے۔ کشمیری زعفران کی 10 گرام کی قیمت تقریباً 3000 روپے ہے جو کہ 10 گرام چاندی (720 روپے) کی قیمت سے 126.53 فیصد زیادہ ہے، صارفین اب اس اضافے کے اثرات کو براہ راست محسوس کر رہے ہیں۔ کشمیری کاشتکاروں کے لیے – جن کی گزشتہ سیزن میں بہت زیادہ فصل ہوئی تھی – اس مصالحہ کی قیمت میں رواں برس نمایاں اضافے کے نتیجے میں بڑا نقصان ہوا ہے۔
محکمہ زراعت کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’کشمیری زعفران کا حکومتی سطح پر باضابطہ اعتراف اور زعفران کو گزشتہ برس جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی ائی) ٹیگ سے نوازا جانا، مارکیٹ میں اس کی قدر و منزلت میں اضافے کی ایک سب سے بڑی وجہ ہے۔‘‘ جی آئی ٹیگز جغرافیائی طور پر مبنی مصنوعات کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اور (صارفین کے لیے) ان اشیاء کے اصل ہونے، نقل سے پاک ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔
آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ’’جی آئی ٹیگ نے کشمیری زعفران کو زیادہ ایک خصوصی شناخت دی ہے اور اندرون و بیرون ملک صارفین کی جانب سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘ افسر نے زعفران کی کاشتکاری پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ’’کاشت کا ناقابل یقین حد تک مشکل طریقہ کار مصالحوں کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور وجہ ہے۔ اس کے جامنی رنگ کے پھولوں میں صرف 3-4 زعفران کے دھاگے ہوتے ہیں۔ صرف ایک کلو زعفران کے لئے تقریباً 1.5 لاکھ پھولوں کی پیداوار کی ضرورت ہے۔‘‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد 675 سرکاری خدمات آن لائن دستیاب

Next Post

تین دہائی قبل ریٹائرڈ جج کے قتل کیس کی تحقیقات کا حکم

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

تین دہائی قبل ریٹائرڈ جج کے قتل کیس کی تحقیقات کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan