سری ہری کوٹہ، 02 ستمبر:
ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ہفتہ کو ملک کے پہلے سورج مشن آدتیہ-ایل1 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔23 گھنٹے 40 منٹ کی الٹی گنتی ختم ہونے کے ساتھ، پی ایس ایل وی-سی 57 کو صبح 11.50 بجے شار رینج سے لانچ کیا گیا۔
اسرو نے کہا کہ ایس ایل وی-سی 57 سیٹلائٹ کو زمین کے مدار میں قائم کرے گا۔ مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدان پورے مشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
