• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

دہلی میں آج جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس شروع

Online Editor by Online Editor
2023-09-09
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
دہلی میں آج جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس شروع
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں آج بھارت عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں 18ویں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اس سمٹ میں 30 سے زائد سربراہان مملکت اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام اور 14 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بھارت نو تعمیر شدہ بھارت منڈپم میں 9-10 ستمبر یعنی آج اور کل جی 20 رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
جی ٹونئٹی سربراہی اجلاس صبح 9.30 بجے عالمی رہنماؤں کی پنڈال (بھارت منڈپم) میں آمد کے ساتھ شروع ہوگی۔ صبح تقریباً 10.30 بجے جی 20 سربراہی اجلاس کا پہلا سیشن ‘ون ارتھ’ یعنی ( ایک زمین ) ہوگا۔ جی 20 سربراہی اجلاس میں سیشن کے دوران ون ارتھ بحث کے اہم موضوعات میں سے ایک ہوگا۔ خاص طور پر اس سال کے G20 سربراہی اجلاس کا تھیم واسودھائیوا کٹمبکم’ یا ‘ایک زمین ایک خاندان ایک مستقبل’ ہے۔ یہ قدیم سنسکرت متن مہا اپنشد سے لیا گیا ہے۔
اجلاس کے پہلے سیشن اور لنچ کے بعد سہ پہر 3.00 بجے دوسرے سیشن کا آغاز ہوگا۔ سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر تقریباً 7:00 بجے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی جانب سے ایک عشائیہ دیا جائے گا۔ اس عشائیہ میں G20 سربراہی اجلاس کے مہمانوں کے علاوہ کابینی وزراء اور ملک کے کچھ سابق سینئر رہنما بھی شرکت کریں گے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن اس اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم سربراہی اجلاس میں چین کی نمائندگی چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کر رہے ہیں اور روس کی نمائندگی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔
یہ پہلا موقع ہے جب بھارت G20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہندوستان کی روایت اور طاقت کو دکھانے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ ہندوستان کا مقصد افریقی یونین کو جی 20 کے رکن کے طور پر شامل کرنا اور چوٹی کانفرنس میں یوکرین کی جنگ سے متعلق مشترکہ بیان سے متعلق اختلافات کو دور کرنا ہے۔
واضح رہے کہ G-20 کانفرنس میں شرکت کے لئے کینیڈا، آسٹریلیا، ارجنٹینا، جنوبی کوریا یون شوک یویو، ترکی، جنوبی افریقہ، یو اے ای، عمان اور کئی دیگر ممالک کے سربراہان آج دہلی پہنچ گئے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ہوائی اڈے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے استقبال کیا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، ارجنٹائن کے صدر البرٹو، آسٹریلیا کے وزیر اعظم البانی، جنوبی کوریا کے صدر یون شوک یویو، اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ”صدر البرٹو فرنانڈیز، بھارت آپ کا استقبال کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نوجوان اب بدلتے ہوئے جموں و کشمیر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ

Next Post

پلوامہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت واقع

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، تین مسافر از جان

پلوامہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت واقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan