• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیرکی میوہ صنعت پر طویل خشک سالی کی کاری ضرب

ژالہ باری ،ناسازگارموسم،خشک سالی اور اضافی اخراجات سے میوہ صنعت کونقصان:پھل کاشتکار

Online Editor by Online Editor
2023-09-12
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیرکی میوہ صنعت پر طویل خشک سالی کی کاری ضرب
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر؍؍ ماہ جون کے وسط سے کم ترین بارشیں ہونے اور ماہ جولائی کے اوائل سے جاری مسلسل خشک سالی نے کشمیرکی میوہ صنعت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ،کیونکہ بارشیں نہ ہونے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سیب سمیت کئی میوہ جات کے SIZEاور رنگت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں ،اور بقول پھل کاشتکاروںکے اگر جلد بارش نہ ہوئی ،تو درختوں پر پکنے کے منتظر سیب کے مختلف اقسام بشمول امریکن اورڈلیشن کی پیداوار ضائع ہونے کااحتمال ہے ۔
شمالی کشمیر کے علاقہ سوپور جو میوہ صنعت کیلئے اہم ترین مرکزہے ،کے پھل کاشتکار اورمالکان باغات کاکہناہے کہ خشک سالی کے طول پکڑجانے سے کشمیرکی میوہ صنعت پر کاری ضرب لگنے کااندیشہ لاحق ہوا ہے ۔ایشیا کی دوسری بڑی میوہ منڈی(فروٹ منڈی سوپور) سے وابستہ مالکان باغات ،پھل کاشتکاروں اور تاجروں کی تنظیم کے صدر فیاض احمد ملک المعروف کاکہ جی کہتے ہیں کہ امسال شدیدژالہ باری سے پہلے ہی مختلف میوہ جات کو20سے30فیصد تک نقصان پہنچا۔
انہوںنے کہاکہ میوہ دار درختوں پرموجود 50سے60فیصد سیب کے مختلف اقسام کی پیداوار ،معیار اور رنگت کا دارومدار موسمی صورتحال پر ہے ۔ فیاض احمد ملک المعروف کاکہ جی نے کہاکہ بارش نہ ہونے سے درختوں پر پکنے کے منتظر سیب کے مختلف اقسام کے دانوںکا سائز فروغ نہیں پارہاہے اور نہ سیب کے دانوں پررنگ چڑھ رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ خشک سالی نے میوہ صنعت اوراسے جڑے باغ مالکان اور پھل تاجروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔
رواں خشک وگرم موسمی صورتحال کو میوہ صنعت کے لئے ناموافق قرار دیتے ہوئے دی کشمیر فروٹ گروؤرس اینڈڈیلرس فروٹ منڈی ایپل ٹاؤن سوپور کے نومنتخب صدر فیاض احمد ملک نے کہاکہ کشمیرمیں لاکھوں لوگ بالواسطہ یابلاواسطہ طور پر میوہ صنعت سے جڑے ہوئے ہیں ،اوراگر ناموافق موسمی صورتحال جاری رہی ،تو لاکھوں لوگوںکی محنت اور اُمیدوں پر اللہ نہ کرے پانی پھر جائے گا۔فیاض ملک عرف کاکہ جی نے حکومت سے کشمیرمیں MISیعنی مارکیٹ میں مداخلت کی اسکیم دوبارہ لاگو کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر باغات میں ہی سیب کاCگریڈ مال 25روپے فی کلومیں خریدجائے ،تو مالکان باغات اور پھل کاشتکاروتاجر اس گریڈ کے سیبوںکی بھرائی اور ٹرانسپورٹریشن کے اضافی اخراجات سے بچ جائیں گے ۔
انہوںنے کہاکہ کشمیرمیں کم وبیش3جوس فیکٹریاں موجود ہیں ،اور اگر حکومت مالکان باغات سے تیسرے درجے کے سیب خریدے گی ،تو حکومت کوکوئی نقصان نہیں ہوگا،جبکہ MISاسکیم پرعمل درآمد سے مالکان باغات اور پھل تاجر غیر ضروری اخراجات سے بچ جائیں گی ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیرمیں 15ستمبرتک گرمی کی رواں لہر برقرار

Next Post

جموں۔سرینگر ہائی وے پر زمین کھسکنے کے باعث چار افراد ہلاک

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموں۔سرینگر ہائی وے پر زمین کھسکنے کے باعث چار افراد ہلاک

جموں۔سرینگر ہائی وے پر زمین کھسکنے کے باعث چار افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan