جموں: رامبن ضلع کے علاقے میں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر زمین کھسکنے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ بانیہال کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک ٹرک مٹی کے تودے کی زد میں آگیا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ نعشوں کو نکالنے اور بچاؤ کاری کا کام جاری ہے۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔