• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

امریکہ کی دوسری ریاست میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کے لیے نااہل

Online Editor by Online Editor
2023-12-29
in عالمی خبریں
A A
سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل پر حملہ کا مجرم مانتے ہیں امریکی
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
امریکی ریاست میئن کی ایک اعلیٰ انتخابی عہدیدار نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی پرائمری الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کولوراڈو کے بعد میئن دوسری ریاست بن گئی ہے جہاں سابق امریکی صدر پر چھ جنوری 2021 کو کیپیٹل ہِل پر حملے میں ان کے کردار کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔جمعرات کو ریاست میئن کی سیکریٹری آف سٹیٹ شینا بیلوز جو ایک ڈیموکریٹ بھی ہیں، نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ریپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے سب سے آگے ہیں، نے اپنے حامیوں کو اس وقت بغاوت پر اکسایا جب انہوں نے 2020 کے انتخابات میں ووٹروں کی دھوکہ دہی کے بارے میں جھوٹے دعوے پھیلائے اور پھر اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ کیپیٹل ہِل کی جانب مارچ کریں تاکہ قانون سازوں کو ووٹ کی تصدیق کرنے سے روکیں۔شینا بیلوز نے 34 صفحات کے فیصلے میں لکھا کہ ’امریکی آئین ہماری حکومت کی بنیادوں پر حملے کو برداشت نہیں کرتا۔‘
سابق امریکی صدر اس فیصلے کے خلاف ریاست کی اعلیٰ عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ اس ’ظالمانہ‘ فیصلے کے خلاف اپنا اعتراض دائر کرے گی۔یہ فیصلہ ریاست میئن کے سابق قانون سازوں کے ایک گروپ کے ایک بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی آئین کی ایک شق کی بنیاد پر نااہل قرار دیا جانا چاہیے جو لوگوں کو عہدہ سنبھالنے سے روکتا ہے اگر وہ پہلے سے حلف اٹھانے کے بعد ’بغاوت پر اکسانے‘ میں ملوث ہوتے ہیں۔
کنزرویٹیو کی اکثریتی ارکان پر مشتمل عدالت نے تین کے مقابلے میں چھ کی اکثریت سے ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دیا۔ ان میں سے تین ججز ٹرمپ کے نامزد کردہ تھے۔بدھ کو امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے ان کو پرائمری الیکشن کی اجازت دی تھی۔
سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ 2020 کے انتخابات کے نتائج کو الٹنے کی کوششوں کے باوجود الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
20 دسمبر کو امریکی ریاست کولوراڈو کی ایک اعلٰی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کے چار، تین کے اکثریتی فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلے صدارتی امیداوار ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

دپیکا پاڈوکون گاڑیوں کی معروف کمپنی ’ہنڈائی‘ کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

Next Post

کشمیری لیڈروں کے ــ’’اوصاف‘‘

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
جموں وکشمیر ۔۔ سیاسی سرگرمیاں اور بیانیہ

کشمیری لیڈروں کے ــ’’اوصاف‘‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan