• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

پاکستان:ڈی آئی خان میں تھانے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک

Online Editor by Online Editor
2024-02-06
in عالمی خبریں
A A
پاکستان:ڈی آئی خان میں تھانے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک
FacebookTwitterWhatsappEmail

وی ائو اے

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں اتوار کی شب لگ بھگ تین بجے تھانے پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے کارروائی میں دستی بموں کا استعمال کیا جب کہ فائرنگ بھی کی گئی۔رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی میں ڈیڑھ درجن اہلکار نشانہ بنے ہیں۔ متعدد زخمیوں کو مقامی سرکاری اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور رات کی تاریکی میں باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ البتہ پولیس یہ معلوم کرنے میں ناکام رہی کہ حملہ آور کس سمت سے آئے تھے اور کس سمت میں فرار ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں تھانے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی لاشیں چارپائی پر رکھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔پاکستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
وائس آف امریکہ کے نمائندے شمیم شاہد سے ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی یاسین قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے تھانے میں موجود اہلکاروں کو پہلے جدید اسنائپر رائفلوں سے نشانہ بنایا اور بعد ازاں خود بھی تھانے کے اندر گھس گئے۔یاسین قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی آئی خان کے ڈویژنل اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ ڈی آئی خان کے اس علاقے کی سرحدیں بلوچستان اور پنجاب سے ملتی ہیں۔تحصیل درابن میں دسمبر 2023 میں بھی اسی نوعیت کا ایک حملہ ہوا تھا جس میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی زیرِ استعمال ایک سرکاری عمارت میں گھس کر 23 اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں 27 دہشت گروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اس حملے کی ذمہ داری تحریکِ جہاد نامی ایک غیر معروف عسکریت پسند گروہ نے قبول کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں ایسے وقت میں اضافہ ہو رہا ہے جب عام انتخابات میں صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں۔
بعض سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر نہیں ہے اس لیے عام انتخابات کو مؤخر کیا جائے۔ اس حوالے سے پاکستان کے ایوانِ بالا (سینیٹ) سے ایک قرار داد بھی منظور کی گئی تھی۔
پاکستان مسلسل یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانے ہیں جہاں سے وہ پاکستان کے اندر حملہ آور ہوتے ہیں۔دوسری جانب افغان طالبان پاکستان کے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان کے اندر ہونے والے حملے اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ اسلام آباد کو اپنی ناکامی کا الزام دوسروں پر عائد نہیں کرنا چاہیے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پرمنگل کے روز ٹریفک معطل رہے گا: ٹریفک پولیس

Next Post

ادھم پور میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکا جاں بحق، مزید تین زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، تین مسافر از جان

ادھم پور میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکا جاں بحق، مزید تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan