• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: عہدیدار اقوام متحدہ

Online Editor by Online Editor
2024-02-28
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: عہدیدار اقوام متحدہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ کی وجہ سے جان بوجھ غزہ کے لوگوں کو بھوک سے مارنے پر تُلا ہے، نسل کشی اور جنگی جرائم پر اس کا احتساب ہونا چاہیے۔عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے پروگرام ’رائٹ ٹو فوڈ‘ کے نمائندہ مائیکل فخری نے منگل کو برطانوی اخبار گارڈین کو بتایا کہ اسرائیل جنگ شروع ہونے سے لے کر اب تک جان بوجھ کر غزہ کو بھیجی جانے خوراک کی اشیا کو تباہ کر رہا ہے۔جنگ زدہ علاقے میں تقریباً 22 لاکھ عام شہری شدید غذائی قلت اور بھوک سے دوچار ہیں۔
مائیکل فخری کا کہنا تھا کہ ’جان بوجھ کر عام شہریوں کو خوراک سے محروم رکھنا جنگی جرم ہے، جیسا کہ روم کی بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لوگوں کی بقا کے لیے ضروری اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا یا ان سے محروم کرنا اسی ذیل میں آتا ہے۔‘انسانی حقوق کے ادارے کئی بار اسرائیل پر الزام لگا چکے ہیں کہ وہ بھوک کو بھی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر ریا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور 2018 میں اس کو جنگی جرم بھی قرار دیا گیا۔مائیکل فخری کا کہنا تھا کہ ’اس بات کا کوئی وجہ نہیں کہ جان بوجھ کر انسانی امداد کا راستہ بند، ماہی گیروں کی کشتیوں کو روکا اور باغات کو ختم کیا جائے سوائے اس کے کہ اس کا مقصد لوگوں کو خوراک سے محروم رکھنا ہی ہے۔‘ان کے مطابق ’اسرائیل نے لوگوں کو فلسطینی ہونے کے بنا پر مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
‘ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی صورت حال ’نسل کشی‘ کی ہی ایک صورت ہے، جس میں اسرائیل پوری طرح شریک ہے، جس پر اس کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔‘مائیکل فخری کے بقول ’اسرائیل کی جانب سے آنے جانے والی اشیا کی چیکنگ سے صورت حال پہلے سے ہی خراب تھی جبکہ جنگ شروع ہونے کے بعد وہ آسانی سے سب کو بھوکا رہنے میں کامیاب ہو گیا کیونکہ بہت سے لوگ پہلے ہی اس دہانے پر پہنچے ہوئے تھے۔
‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ عام شہری آبادی کو اس طور پر بھوکا رکھا جائے، اسرائیل صرف عام شہریوں کو ہی نشانہ نہیں بنا رہا بلکہ فلسطینیوں کے بچوں کو نقصان پہنچا کر مستقبل کو تباہ کر رہا ہے۔‘مائیکل فخری نے ان ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے فلسطینیوں کی مدد کرنے والے ادارے کو فنڈنگ روکی۔ اس کے کارکنوں پر اسرائیل کی جانب سے حماس کے ساتھ رابطوں کا الزام لگایا گیا تھا۔انروا نام کا ادارہ مشرق وسطٰی میں تقریباً 60 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو خوراک، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔مائیکل فخری نے کہا کہ ’صرف چند لوگوں کے خلاف غیرمصدقہ دعوؤں کی بنا پر فنڈنگ روک دیا جانا تمام فلسطینیوں کو سزا دینے کے مترادف ہے۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آج ملک ’جامع حکومت کے نظر یے‘کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مودی

Next Post

جموں و کشمیر کے سامبا میں سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کیلئےعالمی سرحد کے قریب ہوم اسٹے متعارف کرائے گئے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
جموں و کشمیر کے سامبا میں سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کیلئےعالمی سرحد کے قریب ہوم اسٹے متعارف کرائے گئے

جموں و کشمیر کے سامبا میں سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کیلئےعالمی سرحد کے قریب ہوم اسٹے متعارف کرائے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan