• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

غزہ جنگ بندی پر مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم

Online Editor by Online Editor
2024-03-07
in عالمی خبریں
A A
غزہ جنگ بندی پر مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

 

قاہرہ میں حماس اور ثالثوں کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات منگل کو بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے جب کہ رمضان کے آغاز میں چند دن باقی ہیں۔روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے بتایا ہے کہ عسکریت پسند گروپ نے دو روزہ بات چیت میں جنگ بندی کے معاہدے کی تجویز پیش کی اور وہ اسرائیلیوں کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کسی معاہدے تک نہیں پہنچنا چاہتے اور گیند اب امریکیوں کی کورٹ میں ہے کہ وہ معاہدے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

اسرائیل نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات پر عوامی سطح پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ’حماس نے زندہ بچ جانے والے یرغمالیوں کی فہرست فراہم کرنے کے مطالبے کو مسترد کیا ہے اس لیے اسرائیل معاہدے پر نہیں آ رہا۔‘حماس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ’یہ مطالبہ جنگ بندی کے بغیر ناممکن ہے کیونکہ یرغمالی جنگ زدہ علاقے میں مختلف مقامات پر الگ الگ گروپوں کے پاس ہیں۔‘قاہرہ مذاکرات کو پہلی توسیع شدہ 40 روزہ جنگ بندی قرار دیا گیا تھا اور اس عارضی جنگ بندی کے دوران درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا جانا تھا۔اس کے علاوہ آئندہ ہفتے رمضان کے آغاز سے قبل انسانی ساختہ قحط کے خاتمے کے لیے غزہ میں امداد سامان پہنچایا جائے گا۔مصر کے سکیورٹی ذرائع نے پیر کو بتایا تھا کہ اسرائیلیوں کے ساتھ ابھی تک رابطے جاری ہیں تاکہ اسرائیلی وفد کی موجودگی کے بغیر مذاکرات جاری رکھے جا سکیں۔اسرائیل کے قریبی اتحادی اور جنگ بندی مذاکرات میں شامل امریکہ نے کہا ہے کہ ’اسرائیل کی جانب سے منظور شدہ معاہدہ پہلے ہی میز پر ہے، اب  یہ حماس پر منحصر ہے کہ وہ اسے قبول کرے۔‘دوسری جانب حماس مذاکرات حتمی فیصلے کے بغیر ختم ہونے کو اسرائیل کی جانب سے الزام تراشی کی کوشش قرار دیتی ہے۔

امریکہ نے اسرائیل سے غزہ میں انسانی تباہی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے جہاں اسرائیل کے حملے میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ میں قحط کی صورتحال

غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے امدادی رسد تیزی سے کم کر دی گئی تھی جس کے باعث قحط کی بڑھتی ہوئی صورتحال پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔جنگ زدہ علاقہ میں خوراک کی ترسیل منقطع ہے اور غزہ میں کام کرنے والے چند ہسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں وہاں بھوک سے مرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔رفح کے العودہ کلینک کے بستر پر دھنسی ہوئی آنکھوں اور کمزور چہرے کے ساتھ پڑا چھوٹا بچہ پڑا احمد کنان امداد نہ ملنے کے باعث اپنا نصف وزن کھو چکا  احمد کنان کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے اور تیمارداری میں مصروف اس کی خالہ اسرا کالاخ  کی دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں آنے والے مشکل وقت سے بچائے۔العودہ کلینک کی نرس دیا الشعر نے بتایا ہے کہ غذائی قلت کا شکار کمزور بچے غیرمعمولی تعداد میں داخل ہو رہے ہیں۔

غزہ کے شمال میں جہاں امدادی ایجنسیوں یا نیوز کیمروں کی پہنچ نہیں ہے، وہاں صورتحال انتہائی خراب ہے۔غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں داخل 15 بچے غذائی قلت یا پانی کی کمی سے ہلاک ہو گئے ہیں۔اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ جنوبی کنارے پر موجود دو چوکیوں کے راستے غزہ کو مزید امداد دینے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔اسرائیل الزام عائد کرتا ہے کہ وسیع پیمانے پر امداد کی تقسیم میں اقوام متحدہ و دیگر امدادی ایجنسیوں ناکام ہیں۔امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ امن و امان کی خرابی سے یہ ناممکن ہو گیا ہے اور یہ اسرائیل پر منحصر ہے جس کے فوجیوں نے غزہ کے مختلف مقامات پر دھاوا بول دیا ہے اور وہاں گشت کر رہے ہیں۔اس صورتحال میں مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کی علاقائی ڈائریکٹر ادیل خضر نے کہا ہے ’والدین اور ڈاکٹروں میں بے بسی اور مایوسی کا احساس بڑھ رہا ہے، جان بچانے والی امداد چند کلومیٹر کے فاصلے پر مگر پہنچ سے دور رکھی جا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔‘

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نکی ہیلی وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے دستبردار، ٹرمپ-بائیڈن کے دوبارہ مد مقابل آنے کا راستہ ہموار

Next Post

حول تیزاب کیس:عدالت نے مرکزی مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی اور 40 لاکھ روپیے جرمانہ عائد کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
حول تیزاب کیس:عدالت نے مرکزی مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی اور 40 لاکھ روپیے جرمانہ عائد کیا

حول تیزاب کیس:عدالت نے مرکزی مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی اور 40 لاکھ روپیے جرمانہ عائد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan