• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے الزامات غزہ پر حملوں کا جواز نہیں ہیں، اقوام متحدہ

Online Editor by Online Editor
2024-03-13
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے الزامات غزہ پر حملوں کا جواز نہیں ہیں، اقوام متحدہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی پرامیلا پاتن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے دعوے کو کسی بھی طرح سے کشیدگی میں اضافے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پرامیلا پاتن نے سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل کا دعویٰ جنگ بندی کے لیے ایک اخلاقی جواز پیدا کرتا ہے تاکہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کی ناقابل بیان تکلیف کو ختم کیا جائے اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کو عمل میں لایا جائے۔سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں دیگر ممبران سمیت اسرائیلی وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔تنازعات کے دوران جنسی تشدد پر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی پرامیلا پاتن نے کہا کہ کشیدگی کو جاری رکھتے ہوئے انہیں (یرغمالیوں) کو نہیں بچایا جا سکتا بلکہ جنسی تشدد سمیت دیگر خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔
انہوں نے سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ 134 یرغمالی ابھی بھی حماس کی قید میں ہیں اور غزہ میں 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔’ان کی خاطر اسی وقت انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔‘
خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ’میں اس لیے لیے یہاں آیا ہوں تاکہ حماس کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف جتنا زور سے احتجاج کر سکتا ہوں کروں۔‘اپنے خطاب میں اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ’ہم آپ سے جنسی تشدد کے ان جرائم کی مذمت کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں جو ان (حماس) وحشیوں نے مسلمانوں کے مذہب کے نام پر کیے ہیں۔‘اس موقع پر فلسطینی سفیر ریاض منصور نے خطاب میں کہا کہ ’دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان منا رہے ہیں لیکن غزہ میں ہر طرف اموات اور تکالیف دیکھی جا سکتی ہیں۔ خوراک اور امید کہیں بھی نہیں دکھائی دیتی۔
‘انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ بندی کے خواہش مند نہیں ہیں کیونکہ ’ان کی سیاسی بقا ان حملوں کو جاری رکھنے میں ہے۔‘ریاض منصور نے اس امید کا اظہار کیا کہ سکیورٹی کونسل نے پرامیلا پاتن کی رپورٹ پر ’بے مثال ردعمل‘ دکھاتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر جس طرح سے اجلاس طلب کیا ہے، اسی انداز میں فلسطینی خواتین، بچوں، مردوں اور لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹس پر بھی ردعمل دے گا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ماہ رمضان کی شروعات :وادی بھر کی مساجد ،خانقاہیں اور زیارت گاہیں نمازیوں سے آباد

Next Post

آسکرز 2024: بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز ’اوپن ہائیمر‘ کے نام

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
آسکرز 2024: بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز ’اوپن ہائیمر‘ کے نام

آسکرز 2024: بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز ’اوپن ہائیمر‘ کے نام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan