• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مذمتی قرارداد منظور

Online Editor by Online Editor
2024-03-17
in عالمی خبریں
A A
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مذمتی قرارداد منظور
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف تشدد کے خلاف پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قرارداد میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامو فوبیا پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب 15 مارچ کو اسلام فوبیا کے روک تھام کے لیے عالمی طور پر منایا جاتا ہے۔

گزشتہ روز جنرل اسمبلی میں منیر اکرم نے قرار داد پیش کی جس میں زور دیا گیا کہ اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کو تسلیم کرنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلمانوں کو اب بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا اسلام کے آغاز سے ہی موجود ہے، یہ گہرے خوف اور تعصب سے جنم لیتا ہے، انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے حملوں کے بعد اسلاموفوبیا تیزی سے پھیلنے لگا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگرچہ جنرل اسمبلی نے دو سال قبل اسلام فوبیا سے متعلق قرارداد کی منظوری دی تھی، لیکن اسلامو فوبیا، امتیازی سلوک، تعصب اور مسلمانوں اور ان کے عقائد کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو کئی ممالک کی امیگریشن پالیسیوں میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور دنیا کے مختلف حصوں میں سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ غزہ میں جاری تنازع اور مغربی ممالک کی جانب سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ہچکچاہٹ اسی مسئلے کی مثالیں ہیں۔منیر اکرم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مسلمانوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی جیسی نفرت انگیز واقعے دیکھے ، صرف پچھلے ایک سال میں اس طرح کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف قانون سازی اور اقدامات کیے جائیں تاکہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کا مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مسلمان اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ آزادی اظہار کے نام پر ان کی مقدس کتاب کو جلانے اور اس کی جان بوجھ کر بے حرمتی کو جائز قرار دیا جائے،۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بعد ازاں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں قرارداد کی منظوری کا اعلان کیا۔انہوں نے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ’اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات‘ سے متعلق قرارداد کو منظور کرلیا ہے۔

قرارداد میں دیگر چیزوں کے علاوہ اسلامو فوبیا پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت اسلامو فوبیا سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر ووٹنگ سے باز رہا

Next Post

آج جموں و کشمیر تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلی رونما ہو رہی ہے ۔ سنہا 

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
آج جموں و کشمیر تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلی رونما ہو رہی ہے ۔ سنہا 

آج جموں و کشمیر تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلی رونما ہو رہی ہے ۔ سنہا 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan