• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

سری نگر پارلیمانی حلقہ کیلئے جنرل ، پولیس اور ایکس پنڈیچر اوزبروروں نے الیکشن لڑنے والے اُمید وارں کے ساتھ بات چیت کی

Online Editor by Online Editor
2024-05-01
in اہم ترین
A A
سری نگر پارلیمانی حلقہ کیلئے جنرل ، پولیس اور ایکس پنڈیچر اوزبروروں نے الیکشن لڑنے والے اُمید وارں کے ساتھ بات چیت کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/30؍اپریل:سری نگر پارلیمانی حلقہ میں عام لوک سبھا اِنتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے حلقہ کے جنرل اوبزرور مکل کمار نے پولیس اوبزرور سندیپ سنگھ چوہان اورایکس پنڈیچر اوبزرور سمبت مشرا کے ساتھ آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں سری نگر لوک سبھا نشست کے لئے الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں اور ان کے نمائندوں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ اور بات چیت کی۔
میٹنگ میں ریٹرننگ آفیسر ۲۔ سری نگر پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں ایس ایس پی پی سی آر شوکت حسین، ایس پی سیکورٹی کشمیر شیخ فیصل، نوڈل آفیسرپرمیشنز ظہور احمد میر، نوڈل آفیسر ایم سی سی ڈاکٹر الیاس احمد، ایم سی ایم سی کے نوڈل آفیسر احسان الحق چشتی، نوڈل آفیسرایکس پنڈیچر جاوید مقبول اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے آغاز میںاوبزروروںنے سری نگر لوک سبھا نشست کے لئے الیکشن لڑنے والے والے اُمیدواروں اور ان کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور حلقہ میں لوک سبھا اِنتخابات کے اِنعقاد سے متعلق مختلف اہم پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اِنتخابی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری، اِنتخابات کے دوران اُمیدواروں کی جانب سے اخراجات کی دیکھ دیکھ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
اُمیدواروں اور مختلف اُمیدواروں کے نمائندوں نے اَپنے تحفظات کا اِظہار کیا اور مختلف امور پر وضاحت طلب کی اوراِستفساری سیشن کے دوران اس کی وضاحت کی گئی۔
اِس موقعہ پر جنراوبزرور نے اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی ضابطہ اخلاق کی دفعات اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے دیگر رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ سری نگر لوک سبھا نشست پر پولنگ کے پُر اَمن، منصفانہ اور شفاف اِنعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی مہم کے دوران انتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھیں اور جمہوری جذبے کی حفاظت کریں۔
ایکس پنڈیچر نے اُمیدواروں کو اخراجات کے رجسٹروں کی دیکھ ریکھ کے بارے میں سمجھایا اور اُنہیں اِنتخابات سے متعلق مختلف اخراجات کے لئے ایک علیحدہ بینک اکاؤنٹ کھولنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پوسٹروں، بینروں، گاڑیاں، پرنٹ اور الیکٹرانک اِشتہارات، عوامی جلسوں، خیموں اور ایسے تمام اخراجات کے لئے ایک حد مقرر کی گئی ہے جس کا ریکارڈ اِنتخابی عمل کے دوران رکھا جائے گا۔
پولیس اوبزرور نے انتخابی حلقے میں انتخابی مہم چلانے کے لئے الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں سے تعاون بھی طلب کیا۔
اِس سے قبل ریٹرننگ آفیسر ۲۔ سری نگر پارلیمانی حلقہ نے اوبزروروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری، میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی، ایکس پنڈیچر مانیٹرنگ کے طریقہ کار اور اِنتخابی عمل کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ پورے حلقے میں کسی بھی خلاف ورزی پر نظر رکھی جاسکے۔ اُنہوں نے اِنتخابی مہم چلانے والے اُمیدواروں کی جانب سے کی جانے والی انتخابی مہم اورریلیوں کے لئے اجازت دینے کے حوالے سے آسان بنائے گئے عمل کی بھی وضاحت کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کیلئے دو مزید اُمید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے

Next Post

سچی آواز پارلیمنٹ تک پہنچنی چاہیے: محبوبہ مفتی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
یہ الیکشن جموں و کشمیر کی حقیقی آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کیلئے ہے: محبوبہ مفتی

سچی آواز پارلیمنٹ تک پہنچنی چاہیے: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan