بارہمولہ/30؍اپریل:بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے مزد دو اُمیدواروں نے عام لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کے لئے آج یہاں ریٹرننگ آفیسر منگا شیرپا کے دفتر میں اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔
ایچ ایم ٹی سری نگر سے آزاد اُمیدوار مظفر حسین ڈار اور حاجن سوناواری سے آزاد اُمیدوار ہلال احمد وگے نے ۱۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لئے ریٹرننگ آفیسرکے سامنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے۔
بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لئے اَب تک کُل 4 اُمیدواروں نے 30 ؍اپریل تک اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔