• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر میں عارضی نارملسی قائم ہے: عمر عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2022-04-28
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
موجودہ دور میں لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے: عمر عبدا للہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،28 اپریل :

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر میں حالات نارمل ہونے کے حکومتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نارملسی سے کوسوں دور ہے۔
انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر یہاں حالات ٹھیک ہیں تو تاریخی جامع مسجد میں شب قدر کے موقعہ پرشب خوانی اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کیوں عائد کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یا تو یہاں عارضی نارملسی پیدا کی جا رہی ہے یا لوگوں کو دبا کر نارملسی کی ہوا باقی ملک میں بیچی جا رہی ہے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نوائے صبح پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر،صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور پارٹی لیڈر تنویر صادق بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا: ’ایک طرف دعوے کئے جا رہے ہیں کہ یہاں نارملسی ہے اب اگر حالات نارمل ہیں تو پھر جامع مسجد میں شب قدر کے موقعہ پر شب خوانی اور نماز جمعۃ الوداع کی نماز کی ادائیگی پر پابندی کیوں ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’یا تو یہاں عارضی نارملسی پیدا کی جا رہی ہے یا عوام کو دبا کر نارملسی کی ہوا باقی ملک میں بیچی جا رہی ہے‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ جامع مسجد میں شب خوانی اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی حالات نارمل نہ ہونے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا: ’حکومت الفاظ سے نہیں بلکہ حرکات سے یہ ثابت کر رہی ہے کہ یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں‘۔
بجلی بحران کے بارے میں پوچھے جانے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں شاید پہلی بار ایسا بجلی بحران دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’پہلی بار بجلی کی حالت اس قدر خراب ہے گرمی کے مہینوں میں ہمارے بجلی پروجیکٹ سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار فراہم کرتے تھے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’اس وقت جو بجلی کا بحران ہے اس میں دو ہی باتیں ہوسکتی ہیں یا یہ نا اہلیت کا نتیجہ ہے یا جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ حکومتیں افطاری اور سحری کے وقت بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتی تھیں۔
جموں و کشمیر کا ملک کے ساتھ الحاق کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’ملک کے ساتھ الحاق کوئی غلطی نہیں تھی لیکن آج جب مسجدوں کے باہر نعرے لگ رہے ہیں کہ ملک میں رہنا ہے تو جے شری رام کہنا ہے تو لوگ کیا محسوس کریں گے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ہندوستان کا آئیڈیا ہے اس میں تمام لوگوں کو جگہ ہے جس طرح ہمارے کرنسی نوٹ میں تمام زبانوں کو جگہ ہے تو ملک میں تمام لوگوں کو کیونکر جگہ نہیں ہوسکتی‘۔
اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے ابھی اپنی رپورٹ پیش نہیں کی ہے الیکشن کرنا ابھی دور کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانا الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کا کام ہے۔(یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سدھرا جموں میں آئی ای بم کو ناکارہ بنایا گیا

Next Post

ماہ رمضان : آخری عشرہ اور شب قدر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ماہ رمضان : آخری عشرہ اور شب قدر

ماہ رمضان : آخری عشرہ اور شب قدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan