• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے لئے ہم تیار: چیف الیکشن کمشنر

Online Editor by Online Editor
2024-06-03
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے لئے ہم تیار: چیف الیکشن کمشنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر  : چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کا کہنا ہے کہ ’’کمیشن، جموں کشمیر میں انتخابات منعقد کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔‘‘ انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کی بہتر شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ حوصلہ کن اور امید بھری کہانی ہے جو تاریخ کے تابناک صفوں میں درج ہوگی۔‘‘ راجیو کمار نے بتایا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو انکی حکومت ملنی چاہئے، لوگ نمائندے منتخب کریں جس کے لئے کمیشن جلد از جلد انتخابی عمل شروع کرے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمیشن کے لئے اطمینان کی بات ہے کہ وہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرے، اور اس کی تیاری جلد سے جلد کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر پنڈورنگ پولے (P K Pole) نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ امرناتھ یاترا کے اختتام کے بعد جموں کشمیر میں الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات منعقد کرنے جا رہا ہے۔

پولے نے بتایا تھا کہ اگست کے آخری ہفتے میں کمیشن الیکشن نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے اور چیف الیکٹورل آفیسر نے انتخابات کے لئے پوری تیاریاں کی ہوئی ہیں۔ امر ناتھ یاترا 20 جون سے شروع ہونے جا رہی ہے اور 19 اگست کو اختتام ہوگی۔ فی الوقت جموں کشمیر انتظامیہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔

غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات سنہ 2014 میں منعقد ہوئے تھے، جس میں بی جے پی اور پی ڈی پی نے اکثریت حاصل کرکے یہاں مخلوط حکومت بنائی تھی۔ تاہم سنہ 2018 جون میں بی جے پی نے پی ڈی پی کو حمایت واپس لیکر سرکار کو الوداع کہا تھا۔ اس وقت محبوبہ مفتی جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ تھی۔ اس کے بعد یہاں صدر راج نافذ ہوا اور پہلے گورنر بعد ازاں لیفٹیننٹ گورنر یہاں کی انتظامیہ کو چلا رہا ہے۔

سنہ 2019 پانچ اگست کو بی جے پی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے جموں کشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا۔ اس کے بعد یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا گزشتہ تین برسوں سے یہاں کا نظام چلا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے متعدد بار مطالبہ کیا کہ یہاں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے چاہئے تاکہ لوگوں کو انکی حکومت مل سکے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لوک سبھا الیکشن نتائج سے قبل سیاسی جوش و خروش میں اضافہ

Next Post

جموں کشمیر، کاؤنٹنگ سنٹرز کے گرد سیکورٹی کا سخت پہرہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
جموں کشمیر، کاؤنٹنگ سنٹرز کے گرد سیکورٹی کا سخت پہرہ

جموں کشمیر، کاؤنٹنگ سنٹرز کے گرد سیکورٹی کا سخت پہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan