• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

چیف سیکرٹری نے ایچ اے ڈی پی کی کامیابی کیلئے بروقت کریڈٹ لنکیج کو اہم قرار دیا

Online Editor by Online Editor
2024-06-11
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
چیف سیکرٹری نے ایچ اے ڈی پی کی کامیابی کیلئے بروقت کریڈٹ لنکیج کو اہم قرار دیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر :چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے ریاست میں فلیگ شپ ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے بروقت اور کامیاب نفاذ کیلئے کی گئی مختلف سرگرمیوں کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی ، وی سی سکاسٹ جے کے ، ایم ڈی ایچ اے ڈی پی ، ڈپٹی کمشنرز ، اے پی ڈی کے اعلیٰ حکام ، جے اینڈ کے بینک کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ جموں میں تعینات افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔
میٹنگ کے ایجنڈے کی تشکیل کردہ وسیع شکلوں میں مختلف اضلاع میں کسانوں کی درخواستوں کی حیثیت ، دکش کسان پورٹل کے ذریعے ان کی ہنر مندی ، مالیاتی اداروں کی طرف سے انہیں قرض کی توسیع اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی پیش رفت کی عکاسی کرنے والے پروجیکٹ وار اپ ڈیٹ شامل تھے ۔
اس پروگرام کی مجموعی پیش رفت کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے بیک وقت پیشہ وارانہ تکنیکی مدد فراہم کرنے اور اس پروگرام کو آسانی سے نافذ کرنے کیلئے بین المسالک تعاون بڑجانے کا مشورہ دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر رکاوٹوں کو محکمے کی قیادت کی ٹھوس کوششوں سے دور کر دیا گیا ہے اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ زمینی سطح پر متوقع نتائج کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ٹیموں کی قیادت کریں تا کہ وہاں بھر پور آگاہی پیدا کی جا سکے اور بغیر کسی ناکامی کے اہداف کو پورا کیا جا سکے ۔
انہوں نے ہدایت دی کہ وہ درخواستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کیلئے کام کریں اور ان کی طرف سے دی گئی منظوریوں کی شرح میں اسی طرح اضافہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواہش کرنا غیر عملی نہیں ہے کہ کم از کم 15-20 فیصد کسانوں کو ایچ اے ڈی پی کے تحت پیش کی جانے والی درجنوں پر کشش سرگرمیوں میں سے کسی ایک میں خود کو رجسٹر کرنا چاہئے ۔
دکش کسان پورٹل پر رجسٹرڈ کسانوں کی ہنر مندی کے حوالے سے مسٹر ڈلو نے کسان یونیورسٹیوں کے متعلقہ فیکلٹی ممبران کے ذریعے معیاری ویڈیو مواد کی تخلیق پر زور دیا ۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ اس ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام نئے شناخت شدہ کورسز کیلئے زیادہ سے زیادہ مظاہرے کی ویڈیوز اپ لوڈ کریں ۔
ُٓاپنے خطاب میں چیف سیکرٹری نے ڈنمارک سے ہائی ڈینسٹی روٹ اسٹاک ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے بیل اور بھیڑ کی درآمد پر زور دیا تا کہ یہاں کی نسلوں کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔
مسٹر ڈولو نے اس موقع پر کشتواڑ میں اسپائس پارک کے قیام ، شہد کی جانچ کیلئے این ایم آر ٹیکنالوجی کے حصول ، ایف پی او کو ہینڈ ہولڈنگ ، بیس لائن سروے کی تشکیل ، نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے ، ورمی کمپوسٹنگ ، مصنوعی تخم کاری کی کوریج ، تربیت کا بھی نوٹس لیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت شلیندر کمار نے اس پروگرام کے نفاذ میں درپیش چند مسائل کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے اس کے ہموار نفاذ کیلئے اٹھائے جانے والے کچھ اقدامات اور آنے والے وقت کیلئے عمل کو مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے روڈ میپ کی تجویز بھی دی ۔
پرذنٹیشن کے دوران مشن ڈائریکٹریشا مدگل نے اس مجموعی ترقیاتی پروگرام کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ ساتھ پچھلے اور موجودہ مالی برسوں کے دوران رجسٹرڈ سرگرمی کے لحاظ سے پیش رفت پر روشنی ڈالی ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مودی کی تیسری باری: مسلمانوں کی امیدیں اور توقعات

Next Post

لفٹینٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائیزہ اجلاس کی صدارت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لفٹینٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائیزہ اجلاس کی صدارت کی

لفٹینٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائیزہ اجلاس کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan