• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

کٹھوعہ کے بعد ڈوڈہ میں بھی انکاؤنٹر جاری، چھ سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع

Online Editor by Online Editor
2024-06-12
in تازہ تریں
A A
کٹھوعہ کے بعد ڈوڈہ میں بھی انکاؤنٹر جاری، چھ سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں منگل کی رات سے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ضلع کے چترگلہ علاقے میں 4 راشٹریہ رائفلز اور پولیس کی مشترکہ پوسٹ پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور اس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ اب تک چھ سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ انکاؤنٹر تاحال جاری ہے۔
جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ دنوں میں عسکریت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف کئی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کر رہی ہیں۔ عسکریت پسندوں نے ان حملوں میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ عسکریت پسندوں نے اسی طرح کا حملہ منگل کی شام ہیرا نگر سیکٹر کے کوٹا موڈ کے قریب سیدہ سکھل گاؤں میں کیا۔ یہاں دو مسلح عسکریت پسند سیدہ سکھل گاؤں پہنچے۔ جہاں عسکریت پسندوں نے ایک خاتون سے پانی مانگا، خاتون کو عسکریت پسندوں پر شک ہوا اور پانی دینے سے انکار کردیا۔
اس کے بعد عسکریت پسندوں نے اومکار نام کے شخص کے گھر پہنچے اور دروازے پر پہنچتے ہی فائرنگ کردی۔ اس حملے میں اومکار زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد عسکریت پسندوں نے کئی مقامات پر فائرنگ کی۔ یہاں عسکریت پسندوں نے موٹر سائیکل پر جا رہے جوڑے پر بھی فائرنگ کی تاہم وہ کسی طرح بچ نکلے۔ اس کے بعد عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے بھاگ نکلے۔
اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کی۔ جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک عسکریت پسند کو مار گرایا۔ اب بھی دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا امکان ہے۔ ان عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسند سے ایک اے کے رائفل اور ایک بیگ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسند اور اس کے گروپ کی شناخت کی جا رہی ہے۔
جموں خطے میں حالیہ دنوں میں عسکریت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں، اتوار کو پونی علاقے کے ترایاتھ گاؤں کے قریب عسکریت پسندوں نے شیو کھوری مندر سے کٹرا کے عقیدت مندوں کو لے جانے والی 53 سیٹوں والی بس پر فائرنگ کی تھی۔ حملے کے بعد بس کھائی میں گر گئی۔ اس واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حماس نے غزہ کے لیے امریکی جنگ بندی کے منصوبے کے اہم نکات کو مسترد کیا: اسرائیل

Next Post

جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی، اس کے حامیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام نہیں کریں گے:منوج سنہا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی، اس کے حامیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام نہیں کریں گے:منوج سنہا

جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی، اس کے حامیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام نہیں کریں گے:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan