• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

افغان لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول سے محروم ہوئے ایک ہزار دن

Online Editor by Online Editor
2024-06-14
in عالمی خبریں
A A
افغان لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول سے محروم ہوئے ایک ہزار دن
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
افغانستان میں طالبان حکومت نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی انسانی حقوق پر جو قدغنیں لگائی ہے، اُن میں اہم ترین اور بڑا معاملہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کا ہے۔13 جون بروز جمعرات اقوام متحدہ کی بچوں کے حقوق کی ایجنسی یونیسیف نے ایک بیان میں کہا،’’ دنیا کا کوئی ملک ایسی صورتحال میں ترقی نہیں کر سکتا کہ جس میں آبادی کے نصف حصے کو پیچھے چھوڑ دیا جائے۔‘‘
یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایک بیان میں طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی دوبارہ اجازت دیں۔ انہوں نے ساتھ ہی بین الاقوامی برادری سے اپیل بھی کی کہ وہ افغانستان کی لڑکیوں کی اس سلسلے میں مدد کرے۔ افغان لڑکیوں کے بارے میں یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا،’’انہیں پہلے سے کہیں زیادہ اب اس کی ضرورت ہے۔‘‘اس ایجنسی کے اندازوں کے مطابق ایک ملین سے زیادہ افغان لڑکیاں طالبان حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندی سے متاثر ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رکھنے کا عمل طالبان کو بطور افغانستان حکمران تسلیم کیے جانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
2021 ء میں افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد طالبان دوبارہ کابل میں برسراقتدار آئے۔ طالبان لڑکیوں کو اسکولوں میں جا کر تعلیم حاصل کرنے کے عمل کو اسلامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔
طالبان اسلامی قوانین کی سخت ترین تشریح کو صحیح اسلام سمجھتے ہیں۔دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد ابتدائی طور پر طالبان نے ماضی کے مقابلے میں زیادہ اعتدال پسند طرز حکومت اپنانے کا وعدہ کیا تھا تاہم عملی طور پر انہوں نے اس کے برعکس خواتین کو تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات جیسا کہ پارکس وغیرہ جانے سے بھی روک دیا۔ ان انتہا پسندوں نے اپنے کٹر نظریات اور سخت اقدامات کے تحت خواتین کے مختلف شعبوں میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔افغانستان میں 1990 ء کی دہائی میں بھی ملک پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان کی حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگائی تھی اور لڑکیوں کو چھٹی جماعت کے بعد تعلیم کے حصول کے لیے اسکول جانے سے روک دیا تھا۔ اس طرح طالبان نے افغانستان کو دنیا کا وہ واحد ملک بنا دیا تھا، جہاں اس قسم کے قوانین رائج ہوں۔
مارچ کے ماہ میں افغانستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ’’لڑکیوں پر پابندی‘‘ کے ساتھ ہوا تھا اور چھٹی جماعت سے آگے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اسکول کے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریبات میں خواتین صحافیوں کو شرکت کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حج کے سفر میں شامل دنیا کی معروف شخصیات کے جذباتی تاثرات

Next Post

فلم کے سیٹ پر راجیش کھنہ کا رویہ میرے ساتھ ’متکبرانہ‘ تھا: فریدہ جلال

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
فلم کے سیٹ پر راجیش کھنہ کا رویہ میرے ساتھ ’متکبرانہ‘ تھا: فریدہ جلال

فلم کے سیٹ پر راجیش کھنہ کا رویہ میرے ساتھ ’متکبرانہ‘ تھا: فریدہ جلال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan