• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

سی بی آئی نے یو جی سی NET پیپر لیک معاملے میں کیس درج کر لیا

Online Editor by Online Editor
2024-06-21
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
سی بی آئی نے یو جی سی NET پیپر لیک معاملے میں کیس درج کر لیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: مرکز میں این ڈی اے حکومت کی لگاتار تیسری مرتبہ حکومت بنی ہے۔ تیسری جیت کے ساتھ ہی مودی حکومت کو سنگین الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ یو جی سی NET امتحان 2024 میں بے ضابطگیوں اور گھپلے کو لے کر اپوزیشن مرکزی حکومت کو گھیر رہی ہے۔ دوسری جانب NEET یو جی کا امتحان دینے والے امیدوار و طلباء تنظیمیں امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ تو سپریم کورٹ این ٹی اے پر امتحان کی شفافیت کو لے کر سوال کھڑے کر رہی ہے۔ ایسے میں مرکزی محکمہ تعلیم نے احتیاط سے کام لیتے ہوئے یو جی سی NET معاملے کو سی بی آئی سے حل کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مرکزی وزارت تعلیم کی شکایت پر سی بی آئی نے یو جی سی NET پیپر لیک معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اب مرکزی ایجنسی مبینہ گھپلے کی جانچ کرنے جا رہی ہے۔

یو جی سی NET امتحان میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سے پریشان مودی حکومت نے 18 جون کو ہونے والا یوجی سی NET امتحان 19 جون کو منسوخ کر دیا تھا۔ وزارت تعلیم کا خیال ہے کہ UGC NET کا سوالیہ پرچہ لیک ہونا نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کی ادارہ جاتی ناکامی ہے۔ حکومت نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی میں بنیادی تبدیلیاں بھی کرنے جا رہی ہے۔

این ٹی اے کو ایک نئی شکل دینے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ اس کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ یہ کمیٹی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کو بہتر بنانے کے لیے اپنی سفارشات حکومت کو دے گی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے مطابق، یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی این ٹی اے کے ڈھانچے، این ٹی اے کے کام کاج، امتحانی عمل، شفافیت، ڈیٹا سیکیورٹی پروٹوکول کو بہتر بنانے کے لیے اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو دے گی۔

یو جی سی نیٹ کے بارے میں وزیر تعلیم نے کہا کہ اس کے سوالات ڈارک نیٹ پر آئے تھے۔ ان سوالات کو اصل سوالیہ پرچہ کے ساتھ ملایا گیا تھا۔ جب یہ واضح ہو گیا کہ یہ سوالات UGC NET کے اصل سوالات سے مشابہت رکھتے ہیں تو پرچہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی NEET کے بارے میں وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمیں لاکھوں ہونہار طلباء کے مفادات کا خیال رکھنا ہے جنہوں نے بڑی محنت سے امتحان پاس کیا ہے۔

انہوں نے NEET معاملے میں پٹنہ پولس کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ ابھی کچھ معلومات آنا باقی ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حج کی ادائیگی کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

Next Post

رسائل من القرآن (قرآنی تعلیمات)

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
نور شاہ کے "میرے لہو کی کہانی” پر ایک تبصرہ

رسائل من القرآن (قرآنی تعلیمات)

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan