• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

مس عرب یو ایس اے 2024 کا ٹائٹل زنوبیا جعفر کے نام، ’میرے ذہن میں صرف جیت تھی‘

Online Editor by Online Editor
2024-07-02
in تازہ تریں, شوبز
A A
مس عرب یو ایس اے 2024 کا ٹائٹل زنوبیا جعفر کے نام، ’میرے ذہن میں صرف جیت تھی‘
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
عراقی نژاد امریکی زنوبیا جعفر نے امریکی ریاست ایریزونا میں مس عرب یو ایس اے 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
اتوار کو ہونے والے اس مقابلے کے بعد عرب نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں زنوبیا جعفر نے کہا کہ ’مس عرب یو ایس اے کے ساتھ میرا تجربہ میری زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ہے۔ جب میں اندر گئی تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب میں اندر گئی تو میں ایمانداری سے کہوں گی کہ میرے ذہن میں جیت ہی تھی۔ میں نے کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’لیکن جب میں اس مقام پر پہنچی تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ جو دوستی اور روابط بنائے ہیں وہ انمول ہیں اور یہ جیتنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔‘
’میں حقیقی طور پر ہر اس فرد سے جڑنا چاہتی تھی جس سے میں ملی تھی، اور مجھے لگتا ہے اسی چیز نے مجھے مس عرب یو ایس اے جیتنے میں مدد کی۔ کیونکہ میں نے حقیقی تعلق اور کام کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جو مجھے کرنے کی ضرورت ہے۔‘
مشی گن کی رہائشی سے ان کے اہداف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے پلیٹ فارم کو ایسے لوگوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے جا رہی ہوں جو پسماندہ کمیونٹیز سے تعلق رکھتے ہیں اور ضرورت مند ہیں۔‘
’میں خیراتی اداروں کے لیے مزید رقم جمع کرنے جا رہی ہوں۔ میں یہاں مس عرب یو ایس اے کے طور پر خدمت کرنے آئی ہوں اور اپنی آواز کا استعمال ان لوگوں کی آوازوں کو بڑھانے کے لیے کروں گی جو پوری دنیا میں نہیں سنی جاتی ہیں۔‘
زنوبیا جعفر کا خاندان 90 کی دہائی کے آخر میں عراق جنگ کے بعد امریکہ چلا گیا تھا اور اس وقت وہ چھوٹی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ’جب میں یہاں منتقل ہوئی تو مجھے ایک بات یاد آئی جو میری والدہ نے ہمیں بتائی تھی کہ ہمیں اپنی جڑیں اور ہم کہاں سے آئے ہیں اسے کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’میری والدہ ہمیں عربی پڑھنا لکھنا اور بولنا سکھانے کی پابند تھیں۔ اور یہ وہ چیز ہے جس کے لیے میں اپنی والدہ کی بہت شکر گزار ہوں کیونکہ میں عربی پڑھ سکتی ہوں، میں عربی لکھ سکتی ہوں، میں عربی بول سکتی ہوں، میں بہت سی عربی بولیاں سمجھ سکتی ہوں۔ اور میں نے کبھی نہیں بھلایا کہ میں کون تھی اور میرا خاندان کہاں سے آیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ یہ وہ چیز ہے جو بہت اہم ہے جب آپ گھر سے دور بڑے ہوتے ہیں، آپ جو ہیں اس سے جڑے رہنا چاہیے۔ کیونکہ آخر میں آپ کے پاس صرف آپ کی جڑیں ہوتی ہیں۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس نوجوان عرب امریکی خواتین کے لیے کوئی مشورہ ہے تو زنوبیا جعفر نے کہا کہ ’میں یہ کہوں گی کہ ایک عرب خاتون ہونے کے ناطے یہ بہت ضروری ہے کہ اپنی حدود کو آگے بڑھانا چاہیے اور ہمیشہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر کام کرنا چاہیے، کیونکہ اس کے علاوہ آپ کبھی بھی ترقی نہیں کریں گی۔ ہمیشہ اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیے آگے بڑھیں۔‘

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

افغان خواتین کی شرکت کے بغیر اقوام متحدہ کے طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری

Next Post

نئے فوجداری قوانین پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: اے ڈی جی پی جموں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
Next Post
پولیس عوامی خدشات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے: ڈی جی پی شری آر آر سوین 

نئے فوجداری قوانین پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: اے ڈی جی پی جموں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan