• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں و کشمیر: بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا نہیں رہے، سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

Online Editor by Online Editor
2024-11-01
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جموں و کشمیر: بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا نہیں رہے، سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں: بی جے پی کے سینئر لیڈر و نگروٹا کے رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کا جمعرات کی شام انتقال ہوگیا۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن رانا نے کل دہلی کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی، وہ 59 برس کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں تقریباً ایک ہفتہ قبل دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا، حال ہی میں منعقدہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، انہیں نگروٹا اسمبلی حلقہ سے منتخب کیا گیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں شامل ہیں۔
جمکیش وہیکلیڈس پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی رانا کو جموں ڈویژن کے تمام بی جے پی امیدواروں میں سب سے امیر سمجھا جاتا تھا۔ بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے وہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (JKNC) سے وابستہ تھے۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے دیویندر سنگھ رانا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’مجھے دیویندر سنگھ رانا کے بے وقت انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ ان کے انتقال سے ہم ایک محب وطن اور ایک بڑے رہنما سے محروم ہو گئے ہیں جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم تھے‘‘۔
جموں و کشمیر کے سینئر سیاستدان کے انتقال پر سیاسی پارٹیوں اور رہنماؤں نے غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر جموں و کشمیر سریندر چودھری نے بی جے پی لیڈر کے اچانک انتقال پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔
وہیں پی ڈی پی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے ایم ایل اے نگروٹہ کے اچانک انتقال پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ "دیویندر رانا جی کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ ان کے خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ گہری تعزیت‘‘۔
جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے سربراہ طارق حمید قرہ نے بی جے پی لیڈر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ ’’میں ایم ایل اے شری دیویندر سنگھ رانا جی کے انتقال پر بہت افسردہ ہوں۔ رانا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت، غم کی اس گھڑی میں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں‘‘۔
جے اینڈ کے پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بی جے پی رہنما کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں لون نے کہاکہ "انتہائی افسوسناک خبر آرہی ہے۔ دیویندر سنگھ رانا نہیں رہے ہیں۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ایک عظیم انسان اور ایک بڑے دوست اب نہیں رہے‘‘۔
نگروٹا سیٹ حلقہ کو دیویندر سنگھ رانا کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ وہ وہاں سے تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ سال 2021 میں دیویندر سنگھ رانا نے این سی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد پارٹی نے انہیں سال 2024 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دیا اور انہوں نے ایک بار پھر اپنا جادو دکھایا اور بمپر ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر یوٹی ہے، سب کو اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے:ایل جی

Next Post

مودی نے بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
بجٹ کی طرف نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی توجہ: وزیر اعظم

مودی نے بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan