• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا آئی یو ایس ٹی کے یوم تاسیس سے خطاب۔ کہا، میرا مقصد ہمارے اعلیٰ تعلیمی اِداروں اور نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کرنا ہے

Online Editor by Online Editor
2024-11-13
in اہم ترین
A A
لیفٹیننٹ گورنر کا آئی یو ایس ٹی کے یوم تاسیس سے خطاب۔ کہا، میرا مقصد ہمارے اعلیٰ تعلیمی اِداروں اور نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کرنا ہے
FacebookTwitterWhatsappEmail

کہا،ہم نے آئی یو ایس ٹی میں سائنس ، ٹیکنالوجی اور ہیومینٹیز کو اِس طرح یکجا کرنے کیلئے متنوع پروگرام متعارف کئے ہیں جہاں طلباء کی مجموعی ترقی کیلئے
اونتی پورہ/13 ؍نومبر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ کے یوم تاسیس میں شرکت کی۔
اِس موقعہ پراُنہوں نے اَپنے خطاب میں وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور طلبأ کو مُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کو بالخصوص ایس ٹی اِی ایم شعبوں میں ہنرمند اِنسانی وسائل کے لئے تعلیم کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرنے پر مُبارک باد دی۔
چانسلر آئی یو ایس ٹی لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اَپنے اِختراعی اور مساوی طریقوں سے معاشرے میں قابل دید تبدیلی لائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا ،’’میرا مقصد ہمارے اعلیٰ تعلیمی اِداروں اور نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنا ہے۔ ہم نے آئی یو ایس ٹی میں سائنس، ٹیکنالوجی اور ہیومینٹیز کو اس طرح یکجا کرنے کے لئے متنوع پروگرام متعارف کئے ہیں جہاں طلباء کی مجموعی ترقی کے لئے تمام شعبہ جات مل کر کام کر تے ہیں۔‘‘
اُنہوں نے کہاکہ آئی یو ایس ٹی کے اِختراعی اَقدامات این اِی پی۔ 2020 کے ویژن کے مطابق ہیں تاکہ اعلیٰ تعلیمی اِداروں کوکثیر الشعبہ اور بین الضابطہ تعلیم فراہم کرکے مستقبل کے لئے تیار کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِختراعات ، سٹارٹ اَپ اور اِنٹرپرینیورشپ کے میدان میں آئی یو ایس ٹی کی کوششوں کو ملک بھر میں سراہا جارہا ہے اور اس نے مرکزی وزارتِ تعلیم کی طرف سے باوقار فور سٹار رینکنگ حاصل کی ہے۔
اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ترین، تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیوں کو تلاش کریں اورمعاشرے کو فائدہ پہنچانے، پسماندہ کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے، روشن مستقبل کے لئے جامع اور مساوی ترقی کو فروغ دینے کی خاطر اِختراع کی طاقت کا اِستعمال کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تدریسی کمیونٹی اور تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ تخلیقی صلاحیتوں، اِختراعات، نئی ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیں اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور اُنہیں ملک کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں کلیدی شراکت دار بنانے کے لئے صلاحیت سازی، ہنرمندی کی ترقی اور زندگی بھر سیکھنے پر توجہ مرکوز کریں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے آئی یو ایس ٹی میں ٹیک ایکسپو۔ 2024 کا اِفتتاح کیا اور سٹارٹ اَپ انڈیا سیڈ فنڈ سکیم کے تحت مالی امداد تقسیم کی۔
اُنہوں نے اَساتذہ اور ہونہار طالب علموں کو بھی مبارک باد دی اور ڈیزائن یور ڈگری پروگرام (ڈی وائی ڈی پی): تصور کی پیش رفت اور ادارہ سازی، اور جموں و کشمیر اور لداخ ریسرچ کنسورشیم بائی لاز سمیت متعدد اشا عتیں جاری کیں۔
وائس چانسلر پروفیسر آئی یو ایس ٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے یونیورسٹی رپورٹ پیش کی اور یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اکیڈمک۔ اِنڈسٹری کنکلیو، ٹیک ایگزی بیشن، لٹ فیسٹ اور دیگر سرگرمیوں کا سلسلہ منعقد کیا گیا جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وقف ہیں۔
اِس موقعہ پر وائس چانسلرکلسٹر یونیورسٹی سری نگر پروفیسر (ڈاکٹر) محمد مبین، ڈائریکٹرسکمزپروفیسر محمد اشرف گنائی ،رجسٹرار آئی یو ایس ٹی عبدالواحد مخدومی ،سینئرافسران، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی

Next Post

سوشل میڈیا پر انتہا پسند پروپیگنڈے کو فروغ دینے کی پادائش میں نوجوان گرفتار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
اینٹی کرپشن بیورو نے رینج آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

سوشل میڈیا پر انتہا پسند پروپیگنڈے کو فروغ دینے کی پادائش میں نوجوان گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan