سری نگر13نومبر(یو این آئی) کشمیر کے سراغ رساں ادارے ’سی آئی کے‘نے انتہا پسند پروپیگنڈے کے لئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں ایک سوشل میڈیا صارف کو حراست میں لیا ہے۔
سی آئی کے کو ایک خاص اطلاع موصول ہوئی کہ بٹ ناوید العلی ولد علی محمد بٹ ساکن تازی پورہ محمد پورہ کولگام جو کہ ایم سی کا سٹوڈنٹ ہے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بنیاد پرست پروپگنڈے کے ذریعے مذکورہ نوجوان لوگوں کو حکومت ہند کے خلاف بھڑکانے کا کام کر رہا تھا۔
مذکورہ نوجوان سابیئر اور ورچول گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اوریہ کہ وہ مقامی نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کی بھی ترغیب دے رہا تھا۔
علاوہ ازیں سی آئی کے مطابق مذکورہ نوجوان دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کے لئے بھی پرتول رہا تھا۔
سراغ رساں ایجنسی کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سی آئی کے نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ناوید العلی کو حراست میں لیا ۔
والدین اور علاقے کے ذی عزت شہریوں کو نوجوان کی کونسلنگ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔
سی آئی کے نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی حرکات سے باز رہیں ۔ والدین سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں پر نظر گزر رکھیں تاکہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہ سکے۔ ۔
