سری نگر13نومبر(یو این آئی) جنوبی ضلع کولگام کے بڈی مرگ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد سلامتی عملے نے وسیع علاقے کو سیل کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح کولگام کے بڈی مرگ یاری پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران گولیاں چلانے کی صدائیں سنائی دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بڈی مرگ کولگام اوراس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بڈی مرگ کولگام میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور آرمی نے مشترکہ طورپر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک گاوں میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظارہے۔
