• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

اسمبلی انتخابات 2024: مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ووٹنگ جاری

Online Editor by Online Editor
2024-11-20
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
اسمبلی انتخابات 2024: مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ووٹنگ جاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ آج 20 نومبر کو مہاراشٹر 288 اور جھارکھنڈ میں 38 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں شرد پوار، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، ان کے پیشرو ادھو ٹھاکرے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس جیسے کئی سینئر رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ دوسری طرف جھارکھنڈ کے لوگ بھی دوسرے اور آخری مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔ یہاں مقابلہ حکمراں انڈیا اتحاد اور این ڈی اے کے درمیان ہے۔

مہاراشٹر میں پولنگ شروع ہونے کی ابتدائی ساعتوں میں ناگپور آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ ڈالنا شہری کا فرض ہے۔ ہر شہری کو یہ فرض ادا کرنا چاہیے۔ میں اتراکھنڈ میں تھا، لیکن کل رات یہاں ووٹ ڈالنے کے لیے آیا۔ سب کو ووٹ دینا چاہیے۔

وہیں جھارکھنڈ میں بھی ووٹنگ جاری ہے۔ صبح سے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ جھارکھنڈ میں 81 اسمبلی سیٹوں میں سے بچی ہوئی بچی ہوئی 38 سیٹوں کے لیے دوسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہو رہی ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024

مہاراشٹر میں 288 سیٹوں پر 4,136 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ مہاراشٹر میں مقابلہ زیادہ تر دو اتحادوں کے بیچ ہے۔ بی جے پی، اجیت پوار کی این سی پی اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا کے اتحاد مہاوتی کا مقابلہ اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی اتحاد سے ہے جس میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا، شرد پوار کی این سی پی اور کانگریس شامل ہے۔

اسمبلی کی 288 نشستوں میں سے 234 عام زمرہ میں آتی ہیں جب کہ 29 درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور 25 درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے مختص ہیں۔ یہاں 52,789 مقامات پر 1,00,186 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں 42,604 پولنگ اسٹیشن شہری علاقوں میں اور 57,582 پولنگ اسٹیشن دیہی علاقوں میں بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 299 پولنگ سٹیشنز معذور افراد (PwD) کے زیر انتظام ہیں۔

اپ ڈیٹ شدہ ووٹر لسٹ کے مطابق مہاراشٹر میں تقریباً 9.7 کروڑ (97 ملین) ووٹرز ہیں۔ اس میں 4.97 کروڑ مرد اور 4.66 کروڑ خواتین ووٹرز شامل ہیں جب کہ 1.85 کروڑ نوجوان ووٹر (18-29) ہیں، جن میں 20.93 لاکھ نوجوان پہلی بار ووٹ دینے جا رہے (18-19) ہیں۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے آخری مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 38 سیٹوں پر سی ایم ہیمنت سورین سمیت 528 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہے۔ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم، کانگریس، آر جے ڈی اور سی پی آئی ایم پر مشتمل انڈیا اتحاد کا مقابلہ این ڈی اے سے ہے جس میں بی جے پی، اے جے ایس یو اور جے ڈی یو جیسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ووٹنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ لوگ بلاخوف و خطر ووٹ ڈال سکیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں خشک موسم، منفی شبانہ درجہ حرارت کی پیش گوئی

Next Post

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ اسٹیٹس کے کام کاج کا جائزہ لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ اسٹیٹس کے کام کاج کا جائزہ لیا

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ اسٹیٹس کے کام کاج کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan