• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی

Online Editor by Online Editor
2022-05-25
in مقامی خبریں
A A
پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،25 مئی :

پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کو ہائی کورٹ کی طرف سے بدھ کے روز ضمانت مل گئی۔انہیں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے25 نومبر 2020 کو حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم کے ساتھ مبینہ روابط ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
وحید الرحمان پرہ کے وکیل شارق ریاض نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ہائی کورٹ سے وحید پرہ کو ضمانت مل گئی ٹرائل کورٹ کے حکم کو ایک طرف رکھا گیا‘۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا: ’ان کے دفاع کی قیادت کرنا اور ان کی ضمانت کی اپیل پر بحث کرنا میرا فرض تھا وحید اب زائد از ایک برس تک حراست میں رہنے کے بعد رہا ہوں گے‘۔
پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے وحید الرحمان پرہ کو ضمانت ملنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’بالآخر قریب دو برسوں کے بعد وحید پرہ کو ضمانت مل گئی امید ہے کہ وہ اب جلد ایک آزاد آدمی کے طور پر باہر نکلیں گے‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں وکیل شارق کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے ان کا مقدمہ انتہائی عزم اور یقین کے ساتھ لڑا‘۔
جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بھی وحید پرے کو ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’کتنی اچھی خبر ہے کہ وحید پرہ کو ضمانت مل گئی ہے وہ میرا سابق جیل ساتھی اور نوجوانی کا دوست ہے‘۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا: ’وہ مشکل وقت سے گذرا میں وحید اور اس کے اہلخانہ کے لئے خوش ہوں‘۔
بتادیں کہ وحید الرحمان پرہ کو 25 نومبر 2020کو این آئی اے نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد گرفتار کیا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے وحید الرحمان پرہ پر این آئی اے نے جنگجو تنظیم حزب المجاہدین سے روابط رکھنے کا الزام عائد کیا ہے اور انہیں امپھالہ جیل جموں میں مقید رکھا گیا تھا۔
وحید الرحمان پرہ نے جیل میں مقید رہنے کے باوجود ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب پلوامہ اول سے جیت درج کی۔
انہوں نے اس سے قبل کسی بھی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ نہیں لیا تھا۔ یہ ان کا بحیثیت امیدوار پہلا الیکشن بھی تھا اور پہلی جیت بھی تھی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر میں جزوی ہڑتال، سڑکوں پر معمول کے مطابق ٹریفک کی نقل وحمل جاری

Next Post

شری امرناتھ یاترا کے لئے تھری ٹائر سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے: آئی جی پی کشمیر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک 62 جنگجو مارے گئے: آئی جی پی کشمیر

شری امرناتھ یاترا کے لئے تھری ٹائر سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے: آئی جی پی کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan