• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

ہندوستان خود کفیل ہندوستان اورمیک ان انڈیا کے خواب کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے:مودی

Online Editor by Online Editor
2022-05-26
in قومی خبریں
A A
میڈیا ملک اورمعاشرے میں بہت تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے: وزیراعظم
FacebookTwitterWhatsappEmail

حیدرآباد، 26 مئی :
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان آج دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے اور ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی صارف منڈی بن گئے ہیں۔وہ حیدرآباد میں مشہور انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا،“ہندوستان آج اقتصادی ترقی کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور پچھلے سال ہندوستان میں سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) دیکھنے میں آئی۔”قابل ذکر ہے کہ سال 2021-22 میں کووڈ اور جیو پولیٹیکل تناؤ کے چیلنجوں کے باوجود ملک میں ایف ڈی آئی 83.57 ارب ڈالر کے برابر تھی۔ مودی نے کہا،“آج دنیا سمجھ رہی ہے کہ ہندوستان جو بھی کہتا ہے، وہی کام کرتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے آئی ایس بی کو قوم کے لیے وقف کیا تھا۔ آج اس کا شمار ایشیا کے بہترین بزنس اسکولوں میں ہوتا ہے۔ اس ادارے سے اب تک 50,000 طلباء تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ہندوستان میں صنعت، کاروبار اور اختراع کے میدان میں تیز رفتار ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا،“آج، ہندوستان جی 20 ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ اسمارٹ فون ڈیٹا کے استعمال کے لحاظ سے ہندوستان پہلے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔تقریب میں موجود طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان کے پاس اسٹارٹ اپس کا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، یہ صارفین کی مارکیٹ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹیل انڈیکس میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس بی سے سیکھنے کے بعد وہ ملک میں کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں اور بڑی کمپنیوں کے انتظام کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔مختلف ایجنسیوں نے 2022-23 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 7-7.5 فیصد کے درمیان رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے اپریل کے تخمینہ میں موجودہ مالی سال کے لیے ترقی کی پیشن گوئی کو 7.8 فیصد سے گھٹا کر 7.2 فیصد کر دیا ہے۔ مرکزی بینک نے اپریل میں افراط زر کے دباؤ کی وجہ سے اپنی ترقی کی پیشن گوئی کو کم کر دیا تھا۔ اسی طرح، ریٹنگ ایجنسی ایس این پی (اسٹینڈرڈز اینڈ پورز) نے رواں مالی سال کی شرح نمو کو اپریل میں 7.8 فیصد سے کم کر کے 7.3 فیصد کر دیا ہے۔ صنعتی ادارے فکی اور اے ڈی بی (ایشین ڈویلپمنٹ بینک) نے بالترتیب 7.4 اور 7.5 شرح نمو کا اندازہ لگایا ہے، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہوگی۔ مودی نے کہا ہے کہ 21ویں صدی کا ہندوستان خود کفیل ہندوستان اورمیک ان انڈیا کے خواب کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اسٹارٹ اپس دنیا میں اثرچھوڑرہے ہیں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے ہندوستان دنیا کا تیسراسب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم رکھتا ہے۔ہندوستان اسٹارٹ اپس ڈاٹا کھپت میں پہلے مقام کاحامل ہے ۔گلوبل رئٹیل انڈیکس میں دنیا میں ہندوستان تیسرابڑااسٹارٹ اپ ایکوسسٹم رکھتا ہے۔ اگرہمارے گذشتہ 8برسوں کا موازنہ تین دہائیوں سے کریں تو ہم یہ محسوس کریں گے کہ سیاسی عزم اور عدم استحکام کی وجہ سے ضرورت کے باوجو د اصلاحات نہیں کئے گئے۔ملک بڑے فیصلے نہیں لے سکا۔2014کے بعد ہندوستان نے سیاسی عزم اور اصلاحات کو دیکھا ہے۔انہوں نے آئی ایس بی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس بی کا شمار ایشیاکے سرکردہ بزنس اسکولس میں ہوتا ہے۔آئی ایس بی سے کامیاب ہونے والے افراد مختلف تجارتوں میں اپنے رول کے ذریعہ ہندوستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔

ملک کی ترقی میں آئی ایس بی کے سابق طلبہ نے بہتر رول اداکیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے آئی ایس بی کے طلبہ نے کئی اسٹارٹ اپس تیار کئے جوملک کے لئے فخر کی بات ہے۔یہاں کے طلبہ کئی کمپنیوں کے انتظامات کو سنبھال رہے ہیں جو ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ ہندوستان کا مطلب تجارت ہے۔ہندوستان جی 20ممالک کے گروپ میں تیزی کے ساتھ بڑھتی معیشت بن گیا ہے۔(یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں ماتم کرنا ایک معمول سا بن گیا ہے/محبوبہ مفتی

Next Post

اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم کا آغاز

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
شوپیاں تصادم : جنگجووں نے راہ فرار اختیار کرنے کی خاطر عام شہریوں پر فائرنگ کی، دو شہری زخمی : پولیس

اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan