• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

ہندوستان کی سنسنی خیز مقابلہ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست

Online Editor by Online Editor
2022-03-19
in تازہ تریں, کھیل
A A
ہندوستان کی سنسنی خیز مقابلہ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست

World Cup 2022

FacebookTwitterWhatsappEmail

آکلینڈ، 19 مارچ:

کپتان میگ لیننگ (97) اور وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی (72) کے شاندار اسکور کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو یہاں آئی سی سی 2022 خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ آسٹریلیا کی مسلسل پانچویں جیت ہے۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلےبیٹنگ کرتے ہوئےہندوستانی ٹیم نے کپتان متالی راج (68)، ہرمن پریت کور (57) اور یستیکا بھاٹیہ (59) کی نصف سنچریوں کی بدولت 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 277 رنز کا مشکل ہدف بنایا۔ نتیجہ خیز میچ ایک دلچسپ مقابلہ رہا، بالآخر چھ بار ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم نے چھ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
آسٹریلیا کے لیے کپتان لیننگ اپنی سنچری سے محروم رہیں لیکن انہوں نے 107 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس کے لیے انہیں ‘پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ان کے علاوہ ہیلی نے 65 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ آخر میں بیتھ مونی نے 20 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیتنے کے لیے آٹھ رنز درکار تھے اور مونی نے جھولن گوسوامی پر دو چوکے مار کر میچ جیت لیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور الانا کنگ نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہندوستان کی جانب سے کپتان متالی نے 96 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68، یستیکا نے چھ چوکوں کی مدد سے 83 گیندوں پر 59 اور ہرمن پریت نے چھ چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ بالنگ میں پوجا وستراکر نے 10 اوورز میں 43 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، اسنیہ رانا اور میگھنا سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی لگاتار پانچویں جیت ہے جب کہ ہندوستان کی تیسری شکست۔ آسٹریلیا اپنے پانچ میں سے پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے بہت قریب ہے۔ دوسری جانب ہندوستان پانچ میچوں میں دو جیت اور تین ہار کے ساتھ چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اب اگر ہندوستان پلے آف میں پہنچنا چاہتا ہے تو اسے یہاں سے ہر میچ جیتنا ضروری ہوگا۔ ہندوستان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ان کا نیٹ رن ریٹ اب بھی پلس میں ہے۔
یواین آئی

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

موجودہ دور میں سچ بولنے اور لکھنے پر پابندی، میڈیا ونگ کا رول انتہائی اہم: عمر عبداللہ

Next Post

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

2024-12-22
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan