جموں، 5جون :
جموں وکشمیر پولیس نے کشتواڑ میں سرگرم حزب جنگجو کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس نے حزب سے وابستہ ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو حراست میں لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار حزب ملی ٹینٹ پچھلے 6 سالوں سے سرگرم تھا۔انہوں نے بتایاکہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے طالب حسین ساکن رشگاوری نامی ملی ٹینٹ کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حزب ملی ٹینٹ کی گرفتاری سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ مذکورہ جنگجو ضلع میں پھر سے ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔
انہوں نے کہاکہ طالب حسین نے سال 2016 میں ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور وہ مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرانے کی خاطر پیش پیش تھا۔
