لاس اینجلس، 14 جون :
یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ فائزر بایو اینٹیک کی کووڈ-19 ویکسین پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے محفوظ اور موثر دکھائی دیتی ہے۔
واضح رہے کہ اس بدھ کو ایجنسی کے آزاد ماہرین کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس سے قبل یہ بات ایف ڈی اے کے سائنسدانوں کے تجزیہ کردہ ایک آن لائن پوسٹ میں کہی گئی تھی۔ بدھ کو ہونے والی میٹنگ میں فائزر اور موڈرنا دونوں کی جانب سے ملک میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے ویکسین کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے ابھی تک ویکسین دستیاب نہیں ہے۔
