پیرس،20جون:
فرانس کی وزیر اعظم الزبتھ بورن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج ملک کے لیے خطرناک ہیں۔ایک بیان میں وزیر اعظم الزبتھ بورن نے کہا کہ حکمران جماعت فوری طور پر نئے اتحادیوں کو تلاش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہوسکی، پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے کل سے کام شروع کریں گے۔
خیال رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن کے اس مرحلے میں انہیں اپنے 44 سالہ اقتدار کو جاری رکھنے کے لئے ٹیکس میں کٹوتی ویلفئر ریفارمس اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنا تھا اور انہیں 260 نشستوں کی اکثریت چاہئے تھی مگر وہ 289 نشستوں پر اکثریت بحال نہ رکھ سکے۔
دوسری جانب سرکاری ترجمان نے کہا کہ یقیناً صورتحال مایوس کن ہے، الیکشن کے نتائج ہماری توقعات سے نیچے ہیں۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدارتی انتخابات میں ایمانوئیل میکرون 57.80 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپریل میں دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
